ایسا کمال کا نسخہ کہ جاننے کے بعد آپ کینوں کے چھلکے کبھی نہیں پھینکیں گے اور اس کو استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

image
آج کل اکثر خواتین بیوٹی کریم کا استعمال کرتی ہیں کیونکہ ہماری اسکن کو بھی موسچرائیزر کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج ہم گھر میں بیوٹی جیل بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں جس کو لگانے سے آپ کا رنگ گورا ہونے کے ساتھ ساتھ چہرے پر موجود داغ دھبے وغیرہ بھی کم ہوجائیں گے اور اس کے روزانہ استعمال سے چہرہ چمک بھی جائے گا۔

پہلا مرحلہ

  • * ایک عدد کینوں لیں اور اس کے چھلکے کو کدوکش کرلیں۔

  • * اب چھلکے کو ایک پین میں ڈالیں اور اس میں 2 چمچ ناریل کا تیل شامل کرلیں۔ 

  • * اب اس کو ہلکی آنچ پر پکا لیں جب تک یہ ہلکا براؤن نہ ہوجائے۔ 

  • * پھر اس کو چائے کی چھنی سے اچھی طرح چھان کر تیل الگ کرلیں۔ 

دوسرا مرحلہ

  • * دوسری طرف کینوں لیں اور درمیان سے کاٹ کر آدھے کا جوس نکال لیں۔

  • * اب اس جوس میں آدھی چمچ کارن فلور شامل کریں اور ہلکا سا پکا لیں تاکہ یہ گاڑھا ہوجائے۔ 

  • * پھر اس کو چھانے ہوئے تیل میں شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں اور 3 عدد وٹامن ای کے کیپسول ڈالیں اور دوبارہ مکس کریں۔ 

  • * اب اس میں 2 چمچ ایلویرا جیل شامل کریں اور ہلکا سا مکس کریں۔ 

  • * اس جیل کو آپ کسی بھی جار میں محفوظ کرلیں اور دن میں ایک بار لازمی لگائیں۔ 

استعمال کا طریقہ

  • * دن یا رات کبھی بھی اس جیل کو ہاتھ یا چہرے کو دھونے کے بعد اپلائی کرسکتی ہیں۔

  • * یہ جیل آپ کے چہرے کے داغ دھبے، رنگ اور چہرے کو چمکدار بنانے کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔ 

You May Also Like :
مزید

Kinu Ke Chilke Ke Fayde

Kinu Ke Chilke Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Kinu Ke Chilke Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.