کیا آپ کالے گُھٹنوں اور کہنیوں کی وجہ سے شرم محسوس کرتی ہیں؟ جانیں ان کو صاف کرنے کے لئے گھر بیٹھے وائٹنگ باڈی واش کیسے بنائیں؟

image

گھٹنوں، کہنیوں، بغلوں یا گردن کا سیاہ ہونا بنیادی طور پر ان کے گرد مردہ اور سخت جلد کے جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ سورج کی گرمی، جینیاتی وجوہات، زیادہ وزن اور ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

اپنے باورچی خانے سے ہی کچھ اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے ان چند آسان اقدامات پر عمل کرتے ہوئے، آپ ان سیاہ جگہوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکے لیئے سب سے بہترین ہے گھر میں تیار کردہ باڈی واش اور وہ کیسے بنے گا یہ ہم آپکو بتا رہے ہیں۔

گھر میں باڈی واش بنانے کا طریقہ:

یہ باڈی واش آپکی جلد کے کالے پڑ گئے حصّوں جیسے کہ کُہنی، گُھٹنے، گردن وغیرہ پر جمی کالک کو صاف کرئے گا۔ اسے بنانے کیلیئے آپ کو چاہیئے ایک پکا ہوا کیلا، اُسے چھوٹا چھوٹا کاٹ کر اچھے سے میش کر لینا ہے، دو چمچ دہی، ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر (بیکنگ پاؤڈر کی جگہ آپ ایک چمچ لیموں کا رس بھی شامل کرسکتے ہیں)، اسکے بعد آخر میں ہم ڈالیں گے ایک چمچ کافی پاؤڈر، ان تمام چیزوں کو ملا کر اچھا سا پیسٹ بنا لینا ہے۔

آپ اسے نہانے سے پہلے اپنے جسم پر لگا سکتے ہیں اور جو حصّے زیادہ سیاہ ہیں جیسے گھٹنا، کہنی، بغلیں یا پھر گردن وہاں آپ دو سے تین منٹ لگا کر مساج کریں اسکے بعد نہا لیں۔ یہ ماسک آپکو ہفتے میں دو سے تین بار لگانا ہے، اسکے استعمال سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔

مخصوص جگہوں کی کالک ہٹانے کیلیئے کچھ آسان ٹپس بھی استعمال کرسکتے ہیں

ایلو ویرا:

ایلو ویرا کے پتے سے تازہ جیل نکال کر اس سے اپنے گھٹنوں یا کہنیوں پر 10 منٹ تک آہستہ سے مساج کریں، پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

ناریل کا تیل:

ناریل کے تیل میں ایک چٹکی کافور پاؤڈر ملائیں اور اس سے روزانہ ان جگہوں کی مالش کریں، یا آپ دن میں دو بار ناریل کے تیل سے ان کی مالش بھی کر سکتے ہیں۔ نتائج حیران کن ہوں گے۔

شہد، ہلدی اور دودھ:

مندرجہ بالا تینوں اجزاء کا پیسٹ بنا لیں اور اسے گھٹنوں، کہنیوں یا بغلوں پر لگا کر 10 منٹ تک رہنے دیں، اسکے بعد مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ دودھ کے بجائے فیش کریم کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Kohni Aur Ghutno Ko Saaf Karne Ka Tarika

Kohni Aur Ghutno Ko Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Kohni Aur Ghutno Ko Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.