کورین خواتین روزانہ اپنے چہرے پر تھپڑ کیوں مارتی ہیں؟ جانیئے کورین خواتین کی خوبصورتی کے چند راز

image

کورین خواتین کی جلد دنیا میں سب سے زیادہ خوبصورت اور حسین سمجھی جاتی ہیں کیونکہ یہ لوگ دن بھر میں کچھ ایسے فیس تھراپی کرتی ہیں جو آسان بھی ہوتی ہیں اور گھریلو ہوتی ہیں جن سے چہرے پر کسی قسم کے کوئی غیر اثرات نہیں آتے اور یہ ہمیشہ چمکتی دمکتی رہتی ہیں، یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ کوریا میں دنیا بھر کا سب سے زیادہ خاص اور اچھا میک اپ بنتا ہے اور یہاں کے لوگ سب سے زیادہ میک اپ کا استعمال کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بھی یہ خوبصورت نظر آتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کچھ ایسی گھریلو کورین خؤاتین کی بیوٹی ٹپس جن کی مدد سے ان کا چہرہ چمکتا دمکتا اور حسین نظر آتا ہے۔

کورین بیوٹی ٹپس:

٭ یہ لوگ روزانہ اپنے چہرے پر 30 سیکنڈ تک زور سے تھپڑ مارتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یوں چہرے پر تھپڑ مارنے سے چہرے کی جلد میں خون کی ترسیل اور آکیسجن سرکیولیشن بڑھ جاتی ہے، جس سے چہرے پر نہ تو دانے آتے ہیں اور نہ ہی بلیک ہیڈز جمع ہوتے ہیں۔ یوں چہرہ چمکتا دمکتا نظر آتا ہے۔

٭ یہ خواتین دن میں 8 مرتبہ چہرہ دھوتی ہیں اور چہرہ دھونے کے لئے چاول کے آٹے سے بنے ہوئے بیوٹی صابن کا استعمال کرتی ہیں، جس سے فائن لائنز اور جھریاں نہیں پڑتی ہیں۔

٭ دن میں 4 مرتبہ یہ چہرے پر 10 سیکنڈ کے لئے مساج لازمی کرتی ہیں جس سے ان کے چہرے پر تناؤ کم ہو جاتا ہے اور جلد کے کھلے مساموں کی گندگی باہر نکل آتی ہے۔

٭ کسی بھی کاغذ کو ناریل کے تیل میں بھگو کر چہرے پر 5 سے 7 منٹ کے لئے رکھتی ہیں اور یہ ایک اچھا ماسک ثابت ہوتا ہے اس سے چہرے پر کسی بھی قسم کے داغ یا دھبے نہیں پڑتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Korean Beauty Tips

Korean Beauty Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Korean Beauty Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.