چہرے پر جھریاں یا پھر ایکنی آرہی ہے؟ جانیں جلد کو جوان اور خوبصورت بنانے کیلیئے کورئین آئس کیوبز بنانے کا آسان طریقہ

image

آج کل کا ماحول ایسا ہوگیا ہے کہ یہ اچھی اسکن کا حصول صرف خواب ہی محسوس ہوتا ہے کیونکہ ہوا میں گرد بہت زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے چہرے پر دانے، داغ دھبے، کھلے مسانے، مرجھائی جلد اور بڑھتی عمر کے اثرات جیسے مسئلے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اس کے لیئے ہم بہت سے پیسے خرچ کرتے ہیں تا کہ اپنی جلد کو اچھا رکھ سکیں، لیکن آج ہم آپ کو ان تمام مسئلوں کا سستا سا حل بتانے جارہے ہیں جس کے بعد آپ کو مہنگی کریموں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

آئس کیوب بنانے کیلیئے:

۔ چاول کا آٹا 2 چمچ

۔ شہد 1 چمچ

۔ ایلوویرا جیل 1 چمچ

۔ عرقِ گلاب 1 کپ

۔ سادہ پانی 1 کپ

ان تمام چیزوں کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں اور آئس کی ٹرے میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں

استعمال کرنے کا طریقہ:

۔ آئس کیوب کو چہرے پر اچھی طرح لگائیں، لگانے کے بعد ہلکے ہاتھوں سے اسکرب کریں اور 10 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سادے پانی سے منہ دھو لیں

۔ اس آئس کیوب کو ایک دن چھوڑ کر ایک دن استعمال کریں

You May Also Like :
مزید

Korean Ice Cubes For Anti Aging

Korean Ice Cubes For Anti Aging - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Korean Ice Cubes For Anti Aging. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.