خواتین اپنی زندگی میں کتنی لپسٹک کھا جاتی ہیں؟ عورتوں کے بارے میں کچھ حیرت انگیز اور دلچسپ حقائق

image

عورتوں کو سمجھنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے، یہ جملہ آپ نے بہت بار بہت لوگوں سے سنا ہوگا اور کہیں نہ کہیں یہ بات حقیقت کے قریب ہے کیونکہ عورتوں کی نفسیات کو سمجھنے کے لیئے کافی سالوں سے ریسرچ چل رہی ہے اور تاحال جاری ہے۔ آج ہم خواتین سے متعلق کچھ ایسے انوکھے اور دلچسپ حقائق آپ کو بتائیں گے کہ آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔

۔ عورتیں کومردوں کے مقابلے بیس فیصد زیادہ رنگ اور چیزوں کی مختلف شکلیں دکھائی دیتی ہیں۔

۔ ایک عورت اپنی پوری زندگی میں تقریبا چار پاؤنڈ لپسٹک کھا جاتی ہے، جو کے 533 لپسٹکس ہوتی ہیں۔

۔ انگلینڈ میں دو ہزار لوگوں پر ہونے والے ایک سروے کے مطابق عورتیں مردوں کے مقابلے چہرے پڑھنے میں زیادہ ماہر ہوتی ہیں ان میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ باآسانی سامنے والے کے جذبات اور احساسات کو جلدی سمجھ لیتی ہیں۔

۔ عورتوں کی عمریں مردوں سے زیادہ ہوتی ہیں، ریسرچ کے مطابق عورت اوسطاً 3 سے 4 چار زیادہ جیتی ہے۔

۔ "ایوریتھنگ مین نو اباؤٹ ویمن" کے نام سے شائع کردہ اس کتاب میں 100 سے زائد صفحات خالی ہیں۔ جی ہاں، یہ کتاب اصل میں موجود ہے جو کہ ماہر نفسیات ڈاکٹر ایلن فرانسس نے لکھی ہے۔

۔ اوسطاً ایک عورت 47 گھنٹے 15 منٹ تک راز رکھ سکتی ہے، وائنز آف چلی کمیشن کے مطالعے نے 18 سے 65 سال کی عمر کے درمیان 3000 خواتین کا سروے کیا اور دریافت کیا کہ دس میں سے چار خواتین راز نہیں رکھ سکتیں۔

۔ برطانیہ کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ خواتین دن میں 9 بار اپنی ظاہری شکل کے بارے میں سوچتی ہیں، مزید یہ کہ ایک تہائی سے زیادہ خواتین نے کہا کہ ان کی واحد پریشانی مردوں کو متاثر کرنے کے بجائے دوسری خواتین کو اپنی تیاری سے متاثر کرنا ہے۔

۔ ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ خواتین ہر صبح یہ فیصلہ کرنے میں اوسطاً 15 منٹ گزارتی ہیں کہ کیا پہننا ہے، عورتیں اس سرگرمی میں 287 دن گزارتی ہیں۔

۔ خواتین اوسطاً چھ منٹ تک روتی ہیں جبکہ مرد دو سے چار منٹ تک روتے ہیں۔ رونے کے بارے میں ماہرین نے متعدد مطالعات کو اکٹھا کرنے کے بعد دریافت کیا کہ عورتیں 65 فیصد معاملات میں روتی ہیں جبکہ مرد صرف 6 فیصد معاملات میں روتے ہیں۔

۔ ہارورڈ بزنس ریویو کے شائع کردہ ایک مضمون کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں خواتین 18 ٹریلین امریکی ڈالر کماتی ہیں لیکن 28 ٹریلین امریکی ڈالر خرچ کرتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Ladies Kitni Lipstick Khati Hai

Ladies Kitni Lipstick Khati Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ladies Kitni Lipstick Khati Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.