چہرے پر لیزر کروانے کے بعد چولہے کے پاس نہ جائیں ۔۔ لیزر ٹریٹمنٹ کیسے ہوتے ہیں؟ جانیے ڈاکٹر شائستہ لودھی لیزر کروانے والوں کو کیا احتیاط بتاتی ہیں

image

چہرے کی خوبصروتی کو بڑھانے کے لیے خواتین ہوں یا مرد حضرات آج کے دور میں ہر کوئی کوشش کرتا ہے۔ کچھ لوگ فارمولا کریموں کا بے جا استعمال کرتے ہیں تو کچھ بلیچ کریم کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن جو لوگ اپنی جلد اور صحت کے متعلق کچھ زیادہ سوچتے ہیں وہ ماہرِ جلد اور ڈٹرماٹولوجسٹ سے رابطہ کرتے ہیں اور ان کی دی گئی ادویات اور انجیکشنز لگواتے ہیں۔ جس سے کسی حد تک لوگوں کو فائدہ ہو جاتا ہے لیکن کچھ ایسے کیسز ہوتے ہیں جن میں کسی بھی طرح کے لیزر ٹریٹمنٹ لیے بغیر گزارہ نہیں ہو پاتا۔ جن میں اولین مسئلہ جسم پر اضافی بالوں کا ہے۔ جی ہاں! فیشل ہیئر اور جسم کے دیگر حصوں پر بہت زیادہ تعداد میں اضافی بالوں کی افزائش ایک ایسا مہنگا مسئلہ ہے جس میں لاکھوں روپے کی ادویات استعمال کرنے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

چہرے کے اضافی بال:

ہمارے ہاں آج کل ہر 50 میں سے 11 خواتین چہرے کے اضافی بالوں کے مسئلے میں گھری ہوئی ہیں۔ جن کے لیے ڈاکٹر شائستہ لودھی کی ستیٹھک کلینک میں سب سے آسان حل موجود ہے جس کو ڈائیوڈ لیزر یا فوٹونا لیزر ہیئر ٹریٹمنٹ کہتے ہیں۔ یہ دونوں ٹریٹمنٹس چہرے بلکہ پورے جسم کے اضآفی بالوں کو ہٹانے اور سرے سے ختم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں بلکہ ساتھ ہی یہاں موجود ڈٹرماٹولوجسٹ اندرونی ٹیسٹ وغیرہ بھی کرواتی ہیں جس سے مسئلے کی اصل جڑ پتہ لگ جاتی ہے اور تمام تر مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

لیزر :

لیزر چاہے اضافی بالوں کو ختم کرنے کے لیے کروایا گیا ہو یا اسکن وائٹٹنگ اور اسکن پیچس یعنی کالی ہوئی جلد کو صاف کرنے کے لیے کروایا گیا ہو اس کے بعد ڈاکٹر کچھ ضروری احتیاط بتاتے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔

احتیاط:

٭ لیزر کروانے کے بعد تقریبا ً 1 ہفتے تک بالکل بھی چولہے کے پاس نہ جائیں اس سے جلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جلد خراب ہو سکتی ہے۔

٭ چائے کا استعمال نہ کیا جائے اور اگر کر رہے ہیں تو کم سے کم کیجیے، زیادہ گرم چیزوں سے دور رہیں۔ گرمی کے موسم میں گرم کھانوں سے محتاط رہیں۔

٭ کسی بھی بازاری بلیچ کریم کا استعمال بالکل بھی چہرے پر نہ کریں۔

٭ کسی بھی پالر سے فیشل نہ کروائیں، اس میں بلیچ اور مرکری شامل ہوتا ہے جو لیزر کی جلد کو اندرونی طور پر خراب کردیتا ہے۔

٭ چہرے پر ویکسنگ اور تھریڈنگ نہ کروائیں اور نہ ہی بالوں کو ٹوئزر کی مدد سے کھینچ کر نکالیں یہ آپ کی جلد لٹکنے کا سبب بنے گا۔

You May Also Like :
مزید

Laser Karne Ke Baad Ahtiyat

Laser Karne Ke Baad Ahtiyat - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Laser Karne Ke Baad Ahtiyat. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.