ایشوریہ رائے کے انداز کی ”سرخ لپ اسٹک“ لگانے کا طریقہ جانیں

image

انڈین اداکارہ ایشوریا رائے کو سرخ لپ اسٹک لگانے کا بہت شوق ہے اور وہ کئی اہم تقریبات میں سرخ رنگ کی لپ اسٹک لگاکر شریک ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔ بیوٹی ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ سرخ لپ اسٹک لگانے سے خواتین کی شخصیت میں حیران کن تبدیلی سی محسوس ہونے لگتی ہے۔ ساتھ میں اس کا فائدہ یہ ہے کہ کسی بھی ڈریس کے ساتھ یہ بخوبی چل جاتی ہے۔

تاہم ایشوریہ رائے کی طرح اگر آپ لپ اسٹک لگانے کی خواہشمند ہیں توا س کیلئے لپ اسٹک کے انتخاب کے ساتھ ساتھ اسے لگانے کی کچھ ٹرکس کو مدنظررکھنا ہوگا، ایک مرتبہ اس انداز میں لگاکر آپ سیکھ جائیں، پھر اس کے بعد اس انداز میں لپ اسٹک لگانے میں آپ کو مہارت خود ہی ہوجائے گی۔

شیڈ کا انتخاب:

سرخ رنگ کے بہت سے لپ اسٹک کے شیڈ زمارکیٹ میں دستیاب ہیں، ا سلئے ایشوریہ رائے کی لپ اسٹک سے ملتا جلتا سرخ رنگ کا شیڈ خریدلیں۔ ضروری نہیں کہ اس کیلئے عالمی برانڈ کی مہنگی لپ اسٹک خریدی جائے، ہمارے یہاں کے لوکل برانڈز کے بھی سرخ شیڈز بہت اچھے ہوتے ہیں اور لگانے کے بعد خوبصورت بھی لگتے ہیں۔ کم قیمت میں دستیا ب ان لپ اسٹک کو بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

لپ لائنر کا استعمال:

کوئی بھی لپ اسٹک لگانے میں ماہر نہیں ہوتا ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ سرخ رنگ کی لپ لائنر کا استعمال کریں۔ پہلے ہونٹوں پر ویزلین لگا لیں۔ پھر اسے صاف کرلیں، تاکہ ہونٹ خشک نہ لگیں ۔ اس کے بعد ہونٹوں پر پاؤڈر لگائیں ۔ اب سرخ رنگ کی لپ اسٹک کی مدد سے ہونٹوں کے کناروں پر لکیر بنانا شروع کریں۔ جب سرخ رنگ کے لپ لائنر سے ہونٹ کی ساخت بنالیں، تو اس کے بعد ہونٹوں کے کناروں پر اسی لپ لائنر کولپ اسٹک کے انداز میں لگائیں، جس سے کنارے بھرے ہوئے محسوس ہوں گے۔

گلابی لپ لائنر کا استعمال :

ہونٹ کے درمیانی حصے میں گلابی رنگ کی لپ لائنر کو بھریں۔ یوں ہونٹوں کے کناروں پر سرخ اور درمیان میں گلابی لپ اسٹک لگی ہوئی دکھائی دے گی۔

سرخ لپ گلوز:

اس کے بعد سرخ رنگ کا لپ گلوز لگائیں۔ اگر ہونٹ بڑے ہیں تو میٹ لپ اسٹک کا انتخاب کریں، تاہم اگر ہونٹ چھوٹے ہیں او ر انہیں بڑا دکھانا ہے تو پھر گلوسی لپ اسٹک کا انتخاب کریں۔ سرخ لپ گلوس کے دو کوٹ لگائیں تاکہ اچھی طرح لپ اسٹک نمایاں ہو اب برش کی مدد سے لپ اسٹک کے آگے پیچھے کیک فاؤنڈیشن لگالیں تاکہ لگائی گئی لپ اسٹک مزید نمایاں ہونے لگے۔

لپ اسٹک دانتوں پر نہ لگے:

لپ اسٹک لگاتے وقت خیال رکھیں کہ وہ دانتوں پر نہ لگ جائے، ورنہ ہنستے ہوئے یہ دانت نمایاں ہوں گے اور بُرے لگیں گے۔ لہذا اگر دانتوں پر لپ اسٹک لگ بھی جائے تو ٹشو پیپر کی مدد سے پہلے ہی صاف کرلیں ۔

You May Also Like :
مزید

Lipstick Lagane Ka Tarika

Lipstick Lagane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Lipstick Lagane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.