چہرے پر جھریاں بُری لگتی ہیں اس لئے یہاں آئی ہوں ۔۔ خاتون کے چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کونسا علاج بتایا جو آپ بھی کروا سکتے ہیں

image

بوڑھا ہونا کوئی بھی نہیں چاہتا اور خواتین تو ہر وقت خود کو خوبصورت بنانے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں۔ پھر آج کل تو جھریوں کو بھی ختم کرنے کی سرجری اور ٹریٹمنٹس آ گئے ہیں جن کو سہولت کے مطابق لوگ کروا رہے ہیں۔ کچھ وقت قبل ہم نے آپ کو دکھایا تھا کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے خؤد اپنی والدہ کا فیس لفٹ کیا تھا اور جھریوں کو ختم کرکے واضح فرق دکھایا تھا۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی جھریوں کو ختم کرنے کے لئے کونسا ٹریٹمنٹ بتاتی ہیں اور اس کی کم سے کم کیا قیمت ہوگی؟

ٹریٹمنٹ:

٭ فیس لفٹ کرنے اور جھریوں کو ختم کرنے کے لئے ڈاکٹر شائستہ لودھی لیکوئیڈ فیس لفٹ ٹریٹمنٹ بتاتی ہیں کیونکہ اس سے آپ کی جلد کا لٹکا پن اور فیس کریز ایک ہی مرتبہ میں کسی حد تک نارمل ہو جاتی ہے اور لٹکے ہوئے گالوں کی جلد کم ہو جاتی ہے۔

لیکیوئیڈ فیس لفٹ کیا ہے؟

لیکوئیڈ فیس لفٹ میں دراصل 4 قسم کے کیمیائی سیرمز استعمال ہوتے ہیں جن کو انجیکشنز کی مدد سے جلد میں داخل کیا جاتا ہے۔ اس میں ریسٹیلائن، بیلوٹیرو، جیووی ڈرم اور ریڈائیز استعمال ہوتے ہیں۔ اس ٹریٹمنٹ میں سب سے لمبے عرصے تک چلنے والا اسکلپٹرا ہوتا ہے جس کی قیمت تقریباً 1000 امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے جو اس وقت پاکتسان میں موجود نہیں ۔ البتہ جو فیس لفٹ مختلف اینیستیتھک کلینک پر موجود ہے ان کی ایک مرتبہ کی قیمت تقریباً 15 سے 28 ہزار روپے کے قریب ہے۔

سائیڈ افیکٹ:

جن لوگوں کو جلدی امراض ہوتے ہیں یا ان کی بہت حساس جلد ہوتی ہے ان کے چہرے پر مزید خارش اور دانے ہوسکتے ہیں، اور وہ خواتین جو حاملہ ہیں وہ اس ٹریٹمنٹ کو لینے کے بارے میں نہ سوچیں کیونکہ یہ جسم کے اندر داخل ہو کر ماس کی ذریعے اووری تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جو بچے کی پیدائش کے حوالے سے بہت خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Liquid Face Lift By Dr Shahista Lodhi

Liquid Face Lift By Dr Shahista Lodhi - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Liquid Face Lift By Dr Shahista Lodhi. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.