52 سال کی عمر میں، نانی بننے کے بعد بھی ماہ نور بلوچ جوان کیسے نظر آتی ہیں؟ جُھریوں سے بچنے کا راز اپنے مداحوں کو بتادیا

image

اداکارائیں اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے لئے جانی جاتی ہیں لیکن ایک اداکارہ ہے جو شروع سے اپنی عمر سے کم دکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں، جی ہاں ہم بات کررہے ہیں اداکارہ ماہ نور بلوچ کی جو کہ نانی بھی بن چکی ہیں مگر اب بھی وہ اتنی حسین اور جوان نظر آتی ہیں کہ دیکھنے والا دیکھتا ہی رہ جائے اور کسی کو یقین بھی نہ آئے کہ یہ نانی ہیں۔

بہت سی اداکارائیں اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے ٹوٹکے اور ٹپس بتاتی رہتی ہیں کیونکہ لوگوں کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی خوبصورتی کا راز جاننے کا بے صبری سے انتظآر ہوتا ہے۔ اداکارہ ماہ نور بلوچ نے بھی بتایا ہے اپنی سمارٹنس اور خوبصورتی کا راز۔

ماہ نور بلوچ کی جوانی کا راز:

۔ انھوں نے بتایا کہ روزانہ دن میں پانی زیادہ مقدار میں پیئیں اور کوشش کریں ابلا ہوا صاف پانی استعمال کریں

۔ اچھی متوازن غذا اور غذائیت سے بھرپور کھانوں کا استعمال کریں

۔ فٹنس کو اچھآ رکھنا چاہتی ہیں تو یوگا اور ورزش کو بلکل نظر انداز نہ کریں

جُھریوں سے بچنے کے لئے:

۔ سَن بلاک کا لازمی استعمال کریں، دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں لیکن صبح کے وقت دھوپ میں ضرور بیٹھیں تاکہ وٹامن ڈی بھی جسم میں داخل ہو سکے۔

۔ رات کو سونے سے پہلے اپنا چہرہ ضرور دھوئیں اور صاف کپڑے سے صاف کرلیں، تاکہ دن بھر کے جراثیم جلد پر مزید نہ ٹہر سکیں۔

۔ یہ ہیں کچھ آسان سے طریقے جن پر عمل کرکے آپ بھی خوبصورت اور جوان دکھ سکتی ہیں، بس اپنا خیال رکھنا بہت ضرور ہے اسکے بغیر کچھ ممکن نہیں ہے۔

You May Also Like :
مزید

Mahnoor Baloch Ne Apni Khubsurti Ka Raaz Bata Diya

Mahnoor Baloch Ne Apni Khubsurti Ka Raaz Bata Diya - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Mahnoor Baloch Ne Apni Khubsurti Ka Raaz Bata Diya. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.