۔ سب سے پہلے نیل کٹر سے ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن تراش لیں ۔
۔ ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیکر اس میں تھوڑا سا شیمپو اور نمک شامل کردیں ۔
۔ ٹوتھ برش کی مدد سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہاتھوں پیروں کے ناخن اچھی طرح صاف کرلیں ۔
۔ اب ہاتھوں اور پیروں کواس برش کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے صاف کرلیں ۔
۔ پھر ہاتھوں پیروں کو پانی سے دھوکر تولیے سے خشک کرلیں ۔
۔ اب جو اسکرب آپ استعمال کرتے ہیں وہ ہاتھوں اور پیروں میں ملیں ۔
۔ اسکرب نہ ہونے کی صورت میں ایک پیالی دہی میں 2 چمچ ہلدی ملاکر ہاتھوں اور پیروں میں ملیں ۔
۔ پانچ سے دس منٹ بعد ملنے کے بعد ہاتھوں اور پیروں کو دھولیں ۔
۔ آخر میں عرقی گلاب لگالیں ۔