اداکارہ کی طرح خوبصورت دکھنے کے لئے ماڈل نے 4 کروڑ روپے خرچ کیے مگر ۔۔ جانیں ایسا کیا ہوا کہ وہ اپنی شکل یاد کرکے رو رہی ہے؟

image

انسان کو اپنی شکل و صورت اور خوبصورتی کو خود ہی پسند کرنا چاہیے، کسی دوسرے کو دیکھ کر اس پر ناز کرنے سے بہتر ہے کہ جو صورت آپ کو خدا کی طرف سے عطا کردہ ہے اسے پسند کیا جائے۔ جب انسان اپنی شکل کو نہیں بلکہ دوسروں کی شکل کو پسند کرتا ہے تو اسے احصاس ہوتا ہے کہ وہ کم تر ہے جوکہ یقیناً احساسِ کمتری اور دماغی فطور ہے۔ ایک ایسی ہی ماڈل سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنا حسن صرف اس لیے کھو دیا کیونکہ وہ ایک مشہور اداکارہ کم کارڈینش کی طرح دکھنا چاہتی تھی۔

کم کارڈینش کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، ان کی مشہوری پوری دنیا میں اس وقت زیادہ بڑھی تھی جب انہوں نے ایک عالمی ایوارڈ تقریب میں کالے رنگ کو برا کہنے والوں اور حجاب کے منافی بولنے والوں کا منہ بند اپنے کپڑوں سے کروایا اور پورا سیاہ لباس پہن کر تقریب میں پہنچیں۔ بہرحال جس ماڈل نے اداکارہ کی طرح دکھنے کی خواہش رکھی، اس کا نام جینیفر پامپلونا ہے جو برازیلین ماڈل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 29 سالہ برازیلین ماڈل نے گزشتہ 12 سال میں کارڈیشین کی طرح بننے کے لیے تقریباً 40 کاسمیٹک سرجریاں کروائیں، آخر کار ماڈل کو احساس ہوا کہ میں اب بالکل اچھی نہیں لگ رہی ہوں اس لیے انہوں نے دوبارہ اپنی اصل شکل و صورت حاصل رکنے کے لیے دوسری سرجری کروانے کا ارادہ کرلیا جس کے لیے ان کو 95 لاکھ سے زائد کی رقم ادا کرنی ہوگی۔

جینیفر نے کہا کہ: " لوگ مجھے کارڈیشین کہیں گے اور یہ پریشان کُن ہونے لگا، میں نے کام کیا، تعلیم حاصل کی اور میں ایک بزنس کرنے والی خاتون تھی، میں نے یہ تمام کامیابیاں اپنی ذاتی زندگی میں حاصل کی تھیں لیکن مجھے صرف اس لیے پہچانا جا رہا تھا کہ میں کارڈیشین کی طرح نظر آتی تھی۔ اس لیے میں نے اب خود کی اصل پہچان کو قبول کرلیا جس کے لیے میں سرجری پر اپنا دیگر سرمایہ بھی لگانے کے لیے تیار ہوں۔

You May Also Like :
مزید

Model Who Spent Rs 4 Crore To Look Like Kim Kardashian

Model Who Spent Rs 4 Crore To Look Like Kim Kardashian - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Model Who Spent Rs 4 Crore To Look Like Kim Kardashian. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.