چہرے پر کیا لگائیں کہ فوری نکھار آئے ۔۔ جانیں وہ آسان ٹپ جو جلد ہی رنگ صاف کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے

image

گرمی میں چہرے پر نکھار کم ہی نظر آتا ہے جس کی وجہ درجہ حرارت کا گرم ہونا اور ماحول میں نمی کا بڑھ جانا ہے جو کہ گرد و غبار کی وجہ بنتی ہے جس سے ترو تازہ رہنا مشکل ہو جاتا ہے اس لئے اگر آپ چاہتی ہیں کہ فوری چہرے پر نکھار آ جائے یا کسی تقریب میں خوبصورت نظر آنا ہے مگر دن بھر میں خود کی سکن کی حفاظت کرنے کے لئے زیادہ وقت نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں بلکہ اس آسان ٹپ کو ابھی استعمال کریں اور فوری نکھار پائیں۔

ٹپ:

٭ ایک چھوٹا سا ٹکڑا ملتانی مٹی کا لیں ارو اس کو گلاب کے عرق میں ڈبوئیں اور فوری چہرے پر اچھی طرح مساج کریں۔

٭ بس اس کو دھو لیں اور ٹشو پیپر کی مدد سے چہرے کو صاف کریں، اس سے اضافی آئل جو جلد کے اندر موجود ہوتا ہے وہ نکل جائے گا اور گرمی میں چہرے پر ہونے والے نشانات جو کہ دھوپ کی وجہ سے آ جاتے ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گے۔

جلدی فائدہ کیسے ہو؟

٭ اس ٹپ سے فوری فائدہ اسی وقت ہوگا جبکہ آپ اس کو روزانہ استعمال کریں اور اگر رات کو سوتے وقت کریں تو یہ جلد کی تازگی کے لئے زیادہ بہتر ہے۔

You May Also Like :
مزید

Multani Mitti Cleanser Karne Ka Tarika

Multani Mitti Cleanser Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Multani Mitti Cleanser Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.