ملتانی مٹی کو استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے اور یہ ہفتے میں کتنے دن استعمال کرنی چاہیے؟

image

ملتانی مٹی کے استعمال کا طریقہ اور یہ ہفتے میں کتنے دن استعمال کرنی چاہئیے

ملتانی مٹی خوبصورتی اور حسن کو دوبالا کرنے کا ایک اہم ٹانک ہے مگر اس کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے اور کیسی جلد کے لئے یہ زیادہ مفید رہتی ہے یہ آپ بھی جان لیں اور اپنی بیوٹی کو بڑھائیں آسانی سے:

٭ کس طرح استعمال کریں:

ملتانی مٹی کو آپ دودھ، کھٹی دہی، ٹماٹر کا رس، صندل پاؤڈر، شہد، لیموں کا رس اور گلاب کے عرق کے ساتھ ملا کر استعمال کریں یہ اس کے استعمال کا بہترین طریقہ ہے جس سے آپ کو نتائج بھی اچھے ملیں گے۔

٭ کس جلد پر استعمال کرنا چاہئیے:

یہ چکنی اور آئلی جلد کے علاوہ نارمل جلد کے لئے ہے، ڈرائی یا خشک سکن پر ملتانی مٹی کوئی خاص نتائج نہیں دیتی۔

٭ ہفتے میں کتنی بار لگائیں:

ملتانی مٹی کو عموماً ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں۔

٭ بہت زیادہ آئلی جلد

جن کی جلد بہت زیادہ آئلی ہے صرف وہی لوگ اس کا روزانہ استعمال کریں کیونکہ یہ آئل کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

٭ دھوپ سے جلی سکن

اگر آپ کی جلد دھوپ کی وجہ سے جل گئی ہے، کالی رنگت ہوگئی ہے تو اس کو ناریل کے پانی کے ساتھ استعمال کرنا سب سے بہتر رزلٹ دیتا ہے۔

٭ ایکنی کے لئے:

ایکنی کے لئے اس کو پودینے کے پیسٹ کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ تو داغ دھبے باقی رہیں گے اور ایکنی بھی کنٹرول میں آنے لگے گی۔

You May Also Like :
مزید

Multani Mitti Ka Istemal Or Fawaid

Multani Mitti Ka Istemal Or Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Multani Mitti Ka Istemal Or Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.