ملتانی مٹی سے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے 5 آسان طریقے جانیں اور گھر بیٹھے رنگ صاف اور جھریوں جیسے بڑے مسئلے پر قابو پائیں

image

ملتانی مٹی کا استعمال ہر موسم میں جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے کا کام کرتا ہے اور ہم سب کو معلوم ہے کہ یہ سب سے سستی بیوٹی پراڈکٹ ہے۔ اس میں کیلشیم بینٹونائٹ، منرلز، میگنیشیم کلورائیڈ، اینٹی انفلامینٹری جز اور میلانن پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے۔ وومن کارنر سے آج جانیں اس کے 5 زبردست فائدے اور بنائیں خود کو حسین.

فائدے:

٭ ایکنی:

ملتانی مٹی کو چہرے پر لگانے سے ہر قسم کی ایکنی کنٹرول میں آ جاتی ہے کیونکہ اس میں کلورائیڈ موجود ہوتا ہے جس کی ٹھنڈک سے دانوں کی اندرونی سطح میں موجود گندگی خُشک ہو کر پانی سے صاف ہو جاتی ہے اور جلد چمکدار ہو جاتی ہے۔

٭ بلیک اور وائٹ ہیڈز:

چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز کی وجہ سے اکثر خواتین پریشان نظر آتی ہیں کیونکہ یہ خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں بہر حال آپ ایک چمچ ملتانی مٹی کو آدھے چمچ پانی میں مکس کریں اور اس کو اس جگہ لگا لیں جہاں ہینڈز نکل آئے ہیں، اور ساتھ ہی ایک برش کی مدد سے یا پھر انگلیوں کی مدد سے رگڑتے رہیں۔ اس سے ہیڈز بھی نکل جائیں گی اور جلد پر خارش بھی نہیں ہوگی۔

٭ رنگ صاف:

ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کا رنگ صاف ستھرا اور نکھرا ہوا نظر آئے اس کے لئے ملتانی مٹی کو دو چمچ دودھ میں مکس کریں اور چہرے پر لگا لیں۔ اگر آپ خُشک دودھ میں ملتانی مٹی اور لیموں کا رس مکس کر کے چہرے پر روزانہ 20 منٹ کے لئے لگائیں گی تو اس سے جلد پر تازگی بھی آ جائے گی اور رنگ بھی نکھر جائے گا۔

٭ جھریاں:

اینٹی ایجنگ اثرات یعنی جھریاں چھپانا چاہتی ہیں تو روزانہ ملتانی مٹی کو ایک انڈے کی سفیدی میں مکس کر کے لگائیں اس سے جھریاں کنٹرول میں آ جائیں گی۔

٭ داغ دھبے:

اگر آپ کی بھی جلد پر داغ دھبے اور نشانات پڑ گئے ہیں تو ایک چمچ ملتانی مٹی میں ایک چمچ ایلویرا جیل مکس کر کے چہرے پر لگائیں اس سے داغ دھبے بھی صاف ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Multani Mitti Se Churian Ko Khatam Karne Ka Tarika

Multani Mitti Se Churian Ko Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Multani Mitti Se Churian Ko Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.