چھدی ہوئی ناک اگر بند ہو جائے یا اس پر زخم ہو جائے تو اسے گھر پر ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ جانیں جو ہر لڑکی کو معلوم ہونا چاہیے

image

خواتین کو اپنے کان اور ناک چھدوانے کا بہت شوق ہوتا ہے، اور اب تو یہ فیشن میں بھی ان ہے۔ لیکن ناک چھدوانے کے بعد اکثر خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کی ناک پک جاتی ہے، یا اس پر زخم ہو جاتا ہے اور کچھ کی ناک پر تو موٹے سے پیپ نما دانے نکل آتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

وومن کارنر میں ہم آپ کے لئے منفرد ٹپس اور آسان طریقے بتاتے رہتے ہیں بالکل اسی طرح آج ہم ان خواتین کے لئے بتانے جا رہے ہیں وہ آسان اور خاص ٹپس جو لڑکیوں کی بڑی مشکل آسان کرنے جا رہی ہیں۔

ٹپس:

٭ سونف میں ایک تنکا ہوتا ہے جو کھلی سونف میں عموماً پایا جاتا ہے، اس کو ناک میں ڈالیں، اس سے نہ صرف ناک کا زخم بھی ٹھیک ہو گا بلکہ تکلیف دہ دانہ اور پیپ نما دانے سے بھی جان چھٹ جائے گی۔

٭ سالن تیار ہونے کے بعد جو تیل کھانے کے اوپر آتا ہے اس کو ناک کے اوپری حصے پر سوراخ کے اطراف لگائیں، اس سے بھی ناک کا زخم جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے، کیونکہ اس آئل میں ہائیڈرو کاربنز موجود ہوتے ہیں جو زخم جلدی بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ ناریل کے تیل میں گلیسرین کو مکس کرکے ناک پر لگانے سے یہ جلدی ہی ٹھیک ہو جاتی ہے اور اس پر ہر تھوڑی دیر کے بعد تیل لگاتی رہیں۔ جلد ہی آپ کو فائدہ ہوگا۔

ناک بند ہو جائے تو:

جن خواتین کی ناک بند ہوگئی ہے تو ان کو چاہیئے کہ وہ ناک کے سوراخ پر روزانہ پولی فیکس لگائیں اور بانس والی جھاڑو کے باریک تنکے کو اس سوراخ میں ڈالنے کی کوشش کریں، روزانہ تھوڑی تھوڑی دیر گھمائیں۔ اس سے سوراخ بھی کھل جائے گا اور پولی فیکس لگانے سے زخم نہیں ہو گا۔ لیکن اگر زخم ہو جائے تو اوپر بتائے گئے طریقوں کا استعمال کریں ۔

You May Also Like :
مزید

Naak Ke Zakham Theek Karne Ka Tarika

Naak Ke Zakham Theek Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Naak Ke Zakham Theek Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.