اگر آپ کے بال بھی میری طرح کم یا چھوٹے ہیں تو آپ بھی یہ طریقہ آزما سکتے ہیں ۔۔ نادیہ خان کہاں سے سستے بال لے آئیں؟

image

عورت کی خوبصورتی اس کے بالوں سے ہوتی ہے۔ بال جتنے خوبصورت ہوتے ہیں، عورت اتنی ہی حسین دکھائی دیتی ہے۔ لیکن ہر عورت کے بال اتنے خوبصورت یا لمبے اور گھنے نہیں ہوتے، کچھ کے بال گھنے ہوتے ہیں مگر لمبے نہیں ہوتے، کچھ کے بال لمبے ہوتے ہیں لیکن باریک ہوتے ہیں۔ ایسے میں خواتین اب وِگ لگانے کو یا ایکسٹینشن لگوانے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔ ایکسٹینشن دراصل نقلی بال ہوتے ہیں جن کو اپنے اصلی بالوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے جس سے بالوں کا حجم یعنی volume بھی بڑھ جاتا ہے اور گنج پن دکھائی بھی نہیں دیتا۔ بالوں کی اگر لمبائی کم ہو تو ان وگ کو استعمال کرکے لمبائی کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ نادیہ خان نے اپنی وی لاگ میں ہیئر ایکسٹینشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ:

'' میں نے دبئی سے ایم اینڈ ایف برانڈ کی سستی ہیئر ایکسٹینشن خریدی۔ یہ بہت اچھی اور اتنی ہلکی پھلکی ہیں کہ ان کو بالوں میں لگانے کے بعد ایسا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ کچھ اضافی بال لگائے ہیں۔ جتنی بھی ایکسٹینشن میں نے آج تک استعمال کی ہیں، ان کو لگانے والے کلپ اتنے تکلیف دہ ہوتے ہیں کہ سر میں لگانے کے بعد سر ہی دکھنے لگ جاتا ہے۔ شدید تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔ ''

ایم اینڈ ایف دراصل چائنیز برانڈ ہے۔ اس کے ہیئر ایکسٹینشن کلپس اور ہیئر سٹریٹنر اتنے مناسب داموں میں ملتے ہیں اور استعمال کرنے میں آسان بھی ہوتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Nadia Khan Wig

Nadia Khan Wig - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Nadia Khan Wig. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.