جس طرح سردیوں اور گرمیوں کے کپڑوں رنگوں اور جوتوں کا اپنا اپنا فیشن ہوتا ہے بلکل اس ہی طرح ہاتھوں کا بھی نیا فیشن آتا، آپ سوچ رہی ہوں گی ہاتھوں کا فیشن، دراصل اس سے ہماری مراد ہے کہ نیل آرٹ 2021 کے نئے ڈیزائن جو لگیں خوبصورت اور دلکش۔
تو آج ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں 2021 نیل آرٹ کے نئے ڈیزائن جنہیں آپ با آسانی خود لگا سکتی ہیں اور پا سکتی ہیں خوبصورت ہاتھ۔
گرمیوں میں ہاتھوں پر جتنے ہلکے رنگ استعمال ہوں اتنے ہی خوبصورت لگتے ہیں، اور گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔
اس لئے بیئج رنگ کی نیل پالش لگائیں اور اس پر ہلکے سنہرے یا سلور رنگ سے ڈیزائن بنائیں۔
اگر ہلکے ہلکے سارے رنگ جیسے ہلکا پیلا، آسمانی، ہلکا بینگنی، اور پیچ رنگ کی نیل پالش لگا کر ان پر سفید ڈاٹ لگائے جائیں تو بے حد خوبصورت لگے گا۔
ہر انگلی کے ناخن ہر کوئی بھی تین خوبصورت رنگوں کی لکیریں بنا لی جائیں تو یہ ڈیزائن آسان بھی اور حسین بھی لگے گا۔
جیسا کہ تصویر میں دکھائی دے رہا ہے نیل پالش کے بجائے ناخن پر صرف شائنر لگا کر اگر اسٹون لگا لیے جائیں تو یہ کتنے دلکش لگ رہے ہیں۔
