ناخنوں کی مدد سے کیسے بالوں کو بڑھایا جاسکتا ہے ۔۔ جانیئے کچھ ایسی گھریلو بیوٹی ٹپس جو شوبز اداکارائیں بھی استعمال کرتی ہیں، جن کا کوئی نقصان نہیں

image

لڑکیوں کو اپنی جلد پر گلو لانے کے لئے ہر روز کوئی نیا ٹوٹکہ نظر آتا ہے اور یہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرتی رہتی ہیں، لیکن ان سب بیوٹی ٹپس کے ساتھ اگر آپ غور کریں تو پُرانے ٹوٹکے آج بھی ہماری سکن کو گلو کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جن میں سے کچھ ہماری ویب کے بیوٹی کارنر میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

٭ بیالم (Balayam ) کا طریقہ:

بیالم کے طریقے میں دونوں انگلیوں کے ناخنوں کو آپس میں رگڑا جاتا ہے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس سے بال ٹوٹنے سے بچت ہوتی ہے کیونکہ ناخنوں کے یوں رگڑ کھانے سے کچھ ہارمونز فعال ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کا ذریعہ بنتے ہیں۔

٭ سکہ کائی:

ہیما مالینی کی طرح لمبے خوبصورت اور حسین بال چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیئے کہ بالوں میں سکا کائی کا استعمال بڑھا دیں۔ تیل میں سکہ کائی مکس کرکے بالؤں میں مساج کریں اور ایک گھنٹے بعد دھو لیں۔ شیمپو میں اس کو مکس کریں یا اسی سے بال دھونا شروع کردیں آپ کے بال مذید حسین ہو جائیں گے۔

٭ انڈہ اور دہی:

انڈہ دہی سے اچھا کوئی ٹریٹمنٹ نہیں، یہ بالوں کو چمکدار اور گھنا بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے ساتھ ہی روکھے بے جان بالوں میں جان ڈالتا ہے۔

٭ مہندی:

بالوں میں مہندی لگانے سے جوئیں بھی ختم ہوتی ہیں اور بالوں کی رنگت بھی اچھی ہو جاتی ہے ساتھ ہی بالوں میں مضبوطی بھی آتی ہے۔

٭ چوٹی بنانا:

بالوں میں چوٹی بنانے سے سب سے زیادہ فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں۔

٭ اس سے بالوں میں پریشر پیدا ہوتا ہے جو خون کی صحیح انداز سے ترسیل کرنے میں مدد دیتی ہے کیونکہ خون اور آکسیجن کا ملاپ ہمارے بالوں کے فولیکلز میں لازمی موجود ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات ہر ایک ریشے یا ہر ایک بال میں خون کا ہوائی پریشر نہیں پہنچ پاتا جس سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں یا بے جان ہوتے ہیں۔ مگر چوٹی بنانا آپ کے بالوں کی صحت بڑھاتا ہے۔

٭ خشک اور روکھے بالوں میں چوٹی بنانے سے یہ بھی خوبصورت ہو جاتے ہیں۔ بال الجھنے سے بچ جاتے ہیں اور ایک سب سے اہم فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بالوں میں لچک پیدا ہوتی ہے۔

٭ رات کو چوٹی بنا کر سونے سے بالوں اور تکیے کے درمیان رگڑ پیدا ہوتی ہے جس سے بالوں کے ٹوٹنے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں اور یہ گرمائش دماغ کو سکون پہنچاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Nail Se Baal Barhane Ka Tarika

Nail Se Baal Barhane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Nail Se Baal Barhane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.