ناخنوں کو 10 منٹ تک رگڑیں تو کیا ہوگا؟ وہ معلومات جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

image

مشہور مصرعہ ہے "نہیں کوئی چیز نکمی قدرت کے کارخانے میں" ، ویسے تو ہم ہر ہفتے بڑھنے والے ناخنوں کو کاٹ دیتے ہیں اور چیزوں کو پکڑنے کے علاوہ ان کا کوئی اور مقصد بھی سمجھ نہیں آتا۔ لیکن ناخن ہماری صحت اور خوبصورتی بڑھانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔ یہ بات مختلف تحقیق میں ثابت ہوچکی ہے۔

اگر اپنے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کو ایک دوسرے سے رگڑا جائے تو اس سے بالو‌ں کی چمک اور لمبائی میں اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ طریقہ ذہنی تناؤ کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

ناخن رگڑنے کا فائدہ

جس وقت ہم دونوں ہاتھوں کے ناخن رگڑتے ہیں تو ہمارے سر کی جانب جانے والی نسوں پر ہلکا سا دباؤ بڑھتا ہے جس سے سر میں خون کی روانی تیز ہوتی ہے اور آکسیجن پہنچتی ہے۔ سر میں خون کی روانی بڑھنے سے بالوں کی نشوونما بھی تیز ہوتی ہے اور ذہنی تناؤ بھی کم ہونے لگتا ہے۔

یہ عمل دن میں 2 بار کریں

اس کام کے لئے صبح اور شام کا وقت نہایت موزوں ہے۔ صبح نہار منہ چند منٹ یہ عمل کریں اور شام کو دوبارہ یہ عمل دہرائیں۔ اس سے آپ کے بال بھی گرنا بند ہو کر لمبے، گھنے اور خوبصورت ہوجائیں گے۔

ٹائٹل میں دی گئی تصویر کے مطابق ناخن کے نچلے سرے پر نیلی سیاہی سے نشان بنایا گیا ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے ناخنوں کو بنیادی طور پر ایک دوسرے سے رگڑنا چاہئیے۔ اوپری سرے سے رگڑنے سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔

You May Also Like :
مزید

Nakhun Ragadne Ke Fayde

Nakhun Ragadne Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Nakhun Ragadne Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.