بال خراب ہونے کے ساتھ گر رہے ہیں تو کینو کیسے آپ کے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے؟ گھر بیٹھے جانیں مہنگا ٹریٹمنٹ کرنے کا طریقہ

image

کینو اس موسم کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا پھل ہے۔ یہ کھٹا میٹھا مزیدار پھل صرف زبان کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتا بلکہ اس میں قدرت نے بہت سے راز چھپا رکھے ہیں۔ اس میں وٹامن سی کی مقدار دنیا میں موجود ہر پھل سے زیادہ پائی جاتی ہے کیونکہ یہ وہ وٹامن ہے جس کے بناء خوبصورتی اور صحت دونوں ہی ناممکن ہیں۔ آئیے آج آپ کو بالوں کے تمام مسائل کا حل صرف اس کینو سے بتاتے ہیں تاکہ موسم کا پھل کھانے کے ساتھ ساتھ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

کینو میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار کے علاوہ وٹامن بی 1 سے لے کر وٹامن بی 9 بھی موجود ہوتے ہیں اس کے علاوہ کیلشیم، میگنیشیم، کاپر، ہوٹاشیم، فاسفورس، زنک، سیلینیم، میگنیز، فائبر، آئرن اور وٹامن اے، بی اور ای بھی موجود ہوتے ہیں۔

کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنا کر اس کو محفوظ کرلیں۔ کینو کا رس اس میں مکس کریں ساتھ ہی ایلوویرا کا جیل، لیموں کا رس، دہی اور میتھی دانے کا پاؤڈر اچھی طرح مکس کرکے اپنے بالوں میں لگائیں، اس سے بال لمبے، گھنے اور مضبوط بھی ہوں گے اور ساتھ ہی ان میں وٹامن سی اور پروٹین کی مقدار شامل ہونے سے خشکی و سکری کے علاوہ ان کا روکھا پن بھی ختم ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Orange Kese Hair Fall Ko Rokta Hai

Orange Kese Hair Fall Ko Rokta Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Orange Kese Hair Fall Ko Rokta Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.