اورنج آئل سے کریں اپنی جلد نرم ملائم اور چمکدار۔۔ گھر میں اورنج آئل بنانا کتنا آسان ہے جانیئے شیف کا بتایا ہوا طریقہ

image

آج کل مالٹوں(کینو) کا موسم ہے۔اور ہر گھرمیں یہ بہت شوق سے کھائے بھی جاتے ہیں یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔اس سے آپ کی جلد خوبصورت اور چمکدار ہوتی ہے۔کینو یا مالٹے کھانے میں جتنے مزیدار ہوتے ہیں اس کے چھلکے بھی بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں،یہ مختلف بیوٹی پروڈکٹ میں بھی استعمال ہوتے ہٰٓیں ۔اس سے ابٹن وغیرہ بھی بنایا جاتا ہے۔لیکن یہاں ہم بہت جھٹ پٹ تیار ہونے والا ایک اورنج آئل بنا رہے ہیں جوکہ آپ کی جلد کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کرتا ہے۔اور آپ کو زیادہ دیر تک جوان اور حسین رکھتا ہے ۔ شیف فیاض انصاری نے اس کا آسان طریقہ کچھ یوں بتایا:

ایک کینو یا مالٹے کا چھلکا لیں اس کو باریک باریک کا ٹ لیں ، اب روغن بادام(بادام کا تیل زیادہ تر بیوٹی پروڈکٹ میں استعمال ہو تا ہے) یا ناریل کا تیل،چار سے پانچ کھانے کے چمچے یا اتنا لیں کہ مالٹے کے چھلکے اس میں ڈوب جائیں اور اس کو چولہے پر چڑھا دیں اب اس میں چھلکے ڈالل دیں،پانچ سے سات منٹ میں جب چھلکے اس میں اچھی طرح پک جائیں تو اس کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔اس کو کسی جار میں رکھ لیں اب اس میں چٹکی بھر زعفران ڈال کر دو تین دن کے لئے چھوڑ دیں ۔ اب یہ استعمال کے لئے بالکل تیا ر ہے ،چھ سے سات دن کے استعمال سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی جلد کتنی چمکدار اور خوبصورت ہو گئی ہے۔
You May Also Like :
مزید

Orange Oil Kaise Banaye

Orange Oil Kaise Banaye - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Orange Oil Kaise Banaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.