شوبز اداکاراؤں نے بتائے بیوٹی کے خاص راز ! سردی کے موسم میں اپنے ہونٹوں اور جلد کو نرم و نازک رکھنے کے لیے جانیں حِرا ، سارہ اور نازش جہانگیر کونسی بیوٹی ٹپ استعمال کرتی ہیں

image

شوبز اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو نکھارنے اور فٹ نظر آنے کے لئے مختلف گھریلو ٹپس استعمال کرتی ہیں لیکن اس کا علم ہر کسی کو نہیں ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ اداکارائیں صرف ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں۔ درحقیقت یہ اداکارائیں بھی گھریلو کارآمد ٹپس کا استعمال کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی سکن مزید نکھر جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکارائیں کیا کہتی ہیں:

٭ نازش جہانگیر:

اداکارہ نازش جہانگیر بتاتی ہیں کہ:

ٹپ:

٭ ناریل کا تیل ہماری جلد کے لئے بہت اہم ہے یہ بیوٹی سے متعلق ہر چیز میں کارآمد ہوتا ہے۔ میں زیادہ تر اسی آئل کا استعمال کرتی ہوں۔

٭ رات کو سونے سے قبل میک اپ دھو کر سوتی ہوں اس سے جلد کے مردہ خلیات زیادہ نہیں بڑھتے اور جلد ہائیڈریٹ بھی رہتی ہے۔ کوشش کریں کہ وٹامن سی کے کلینسر اور فیس واش کا استعمال کریں یہ جلد کے فولیکز کو اندر سے صاف کرتا ہے۔ اور آنکھوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔

٭ جب آپ میک اپ اتاریں تو جلد کو رگڑیں نہیں بلکہ روئی کے ایک ٹکڑے کو وٹامن سی یا پھر ناریل کے تیل میں بھگوئیں اور چہرے پر لگائیں اسی طرح آنکھوں کو بھی آہستہ آہستہ صاف کر لیں تاکہ آپ کی جلد نکھر جائے۔

٭ حرا امنی:

اداکارہ حرا مانی بتاتی ہیں کہ:

ٹپ

٭ میں اپنا منہ صابن سے بھی دھو لیتی ہوں۔

٭ لیکن چہرے پر دہی اور لیموں کا پیسٹ لگاتی ہوں یہ جلد پر ہونے والے کالے گھیروں اور نشانات سے بھی بچاتا ہے اور سن ٹین کے اثرات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کو نرم و نازک بھی بناتا ہے۔

٭ سارہ خان:

اداکارہ سارہ خان بتاتی ہیں کہ:

ٹپ

٭ سردی کے موسم میں ہونٹوں کو نرم بنانے کے لئے لپ بام کا استعمال کرتی ہوں، پہلے لپ بام اور پھر لپ اسٹک لگاتی ہوں۔

٭ لپ اسٹک لگانے سے قبل ہونٹوں پر لپ پینسل سے آؤٹ لائن بناتی ہوں تا کہ ہونٹ واضح اور بڑے نظر آئیں۔

٭ ہمیشہ گہرے رنگ کی لپ اسٹک کا انتخاب کریں یہ زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔

٭ میں بھی اس ٹپ کو روزانہ استعمال کرتی ہوں اور کھانے پینے میں پھلوں کے جوس بھی پیئیں اور انرجی ڈرنکس کو کم سے کم استعمال کریں تاکہ سکن چمکدار اور روشن ہوجائے۔

You May Also Like :
مزید

Pakistani Celebrity Beauty Hacks

Pakistani Celebrity Beauty Hacks - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Pakistani Celebrity Beauty Hacks. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.