روزانہ ایلوویرا کاٹ کر لگاتی ہوں ۔۔۔ اداکاراؤں نے بتائے خوبصورتی بڑھانے کے لیے زبردست گھریلو ٹوٹکے

image

اسکن گلو اور چہرے پر نکھار ہر کسی کو پسند ہے، چاہے کوئی جوان لڑکی ہو، خاتون ہوں یا اداکارہ ہوں۔ خوبصورتی سب کو ہی پسند ہے۔ اس کے لئے بیوٹی پراڈکٹس سے زیادہ گھر کی عام استعمال کی چیزیں یعنی انڈہ، دہی، ٹماٹر ایلوویرا وغیرہ کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے ۔ ہماری اداکارائیں بھی ان گھریلو ٹپس کا استعمال کرتی ہیں۔

آج وومن کارنر سے جانیئے یہ پاکستانی اداکارائیں کیسے اپنی جلد کو اتنا حسین اور گلوئنگ بناتی ہیں:

٭ حنا الطاف:

اداکارہ حنا الطاف بغیر میک اپ کے بھی اتنی پیاری اور فریش نظر آتی ہیں ان کی خوبصورتی کا راز ہے ایلوویرا جیل کا استعمال اور ایسے پراڈکٹس کا استعمال جن میں ایلوویرا جیل موجود ہوتا ہے۔ یہ زیادہ میک اپ نہیں کرتی اور میک اپ ہٹانے کے لئے بھی ایلوویرا جیل کا استعمال کرتی ہیں۔

٭ منال خان:

اداکارہ منال خان کی خوبصورتی ہر کسی کو پسند ہے، ان کی خوبصورتی کا اہم راز وٹامن سی اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں اور بیوٹی پراڈکٹس ہیں۔ ایک نجی یوٹیوب چینل کے مطابق اداکارہ کینو کا جوس پینا سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں.

٭ کومل عزیز:

اداکارہ کومل عزیز جنہوں نے ڈرامہ سیریل '' رازِ الفت '' میں مُشک کی دوست سہبا کا کردار ادا کیا ہے، ان کی جلد بھی بہت صاف اور گلوئنگ ہے یہ بھی وٹامن سی کے پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ بالوں میں یہ صرف انڈہ اور دہی کا ماسک لگاتی ہیں جو کہ اداکارہ کے مطابق ان کے بالوں کا بہترین پروٹین ٹریٹمنٹ ہے۔

٭ زرنش خان:

پاکستانی اداکارہ زرنش خان کہتی ہیں کہ میں چہرے پر چاول کا ماسک لگاتی ہوں۔ جس کی ترکیب یہ ہے:

اجزاء:

۔ تین چمچ ابلے ہوئے چاول،

۔ ایک چمچ شہد،

۔ دو چمچ شہد،

۔ ایک لیموں کا رس۔

ٹپ:

۔ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مسک کریں یا بلینڈر کرلیں تاکہ پتلا پیسٹ تیار ہو جائے، اور پھر اس کو 20 منٹ کے لئے روزانہ چہرے پر لگائیں۔

زرنش خان یہ ماسک استعمال کرتی ہیں اس سے ان کی جلد صاف، کھلے مساموں کی صفائی اور بلیک ہیڈز کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

٭ عائشہ عمر:

اداکارہ عائشہ عمر کہتی ہیں کہ:

'' روزانہ صبح ایک کپ پانی میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر پینے سے پیٹ کی صفائی بھی ہو جاتی ہے اور تیزابیت کا علاج بھی ہو جاتا ہے، ساتھ ہی جب پیٹ اور معدہ درست رہتا ہے تو اس سے جلد کی ایکنی اور کھلے مساموں کی خود بخود صفائی بھی ہو جاتی ہے۔ ''

You May Also Like :
مزید

Pakistani Celebrity Beauty Secret

Pakistani Celebrity Beauty Secret - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Pakistani Celebrity Beauty Secret. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.