ہلکی پلکوں کو لمبا گھنا کرنے کیلیئے ڈاکٹر بلقیس نے کون سا طریقہ بتایا ؟ جانیں بغیر ٹریٹمنٹ کے پلکوں کو خوبصورت بنانے کا آسان حل

image

آنکھوں کی خوبصورتی میں پلکوں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ لمبی اور گھنی پلکوں کو حسن کی علامت مانا جاتا ہے۔ آج کل ہر چیز مصنوعی ہوگئی ہے ایسے میں نقلی پلکیں لگانا یا پھر انھیں بڑھانے کیلیئے ٹریٹمنٹ کروانا بہت عام ہوگیا ہے۔ لیکن چونکہ ہر کوئی ٹریٹمنٹ کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا نہ ہی ہر وقت نقلی پلکیں لگا کر گھوم سکتا ہے، تو ایسے میں کیا کیا جائے؟

آپ کے اس مسئلے اور خواہش کا حل اب ڈاکٹر بلقیس نے بتادیا، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ قدرتی طور پر پلکوں کو لمبا گھنا اور خوبصورت بنانے کیلیئے آپ کو کیا کرنا ہوگا۔

پلکیں بڑھانے کا طریقہ:

۔ مسکارا ختم ہوجائے تو اس کا برش نکال کر دھولیں، اور اس برش سے روزانہ رات میں 5 منٹ تک اپنی پلکوں کی کنگھی کریں، یہ ایک قسم کی ورزش ہوتی ہے۔

۔ برش کرنے کے بعد ایلوویرا کے پتّے کا تھوڑا سا جیل ہاتھ میں لے کر اپنی شہادت والی انگلی کی مدد سے پلکوں کی مساج کریں۔

۔ اسکے بعد زیتون کے تیل سے اور آخر میں کیسٹر آئل سے پلکوں اور آنکھوں کے گرد مساج کریں۔

۔ ان تینوں چیزوں سے تین تین منٹ الگ الگ مساج کرنی ہے۔

فائدہ:

اس طریقہ کار پر عمل کرنے سے نہ صرف آپ کی پلکیں بڑھیں گی بلکہ ان کا جھڑنا بھی بند ہوجائے گا، اسکے ساتھ ساتھ اگر آپ کو پلکوں میں خشکی کی شکایت رہتی ہے تو اس سے وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Palke Lambi Karne Ka Tarika

Palke Lambi Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Palke Lambi Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.