ایسا قدرتی پھل جو بڑھتی عمر کو چھپائے۔۔ جانئیے پپیتے کے حیرت انگیز فائدے جو چہرے کی جُھریاں دور کرکے رنگت نکھارے

image

پھل غذائی اجزاء اور فائبر کا ایک طاقتور مجموعہ ہیں۔ پپیتے کا پھل قدرے میٹھا ہوتا ہے، اس میں مشکی بو ہوتی ہے۔ یہ پھل بنیادی طور پر دنیا کے گرم ملکوں میں کاشت کیا جاتا ہے لیکن بہت سی پھلوں کی منڈیوں میں آسانی سے پایا جا سکتا ہے۔ پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی وسیع مقدار فری ریڈیکل نقصان سے لڑنے میں مدد کرتی ہے اور عمر بڑھنے کی علامات میں تاخیر کر سکتی ہے۔ پپیتے میں پاپین نامی ایک انزائم بھی ہوتا ہے، جو کہ فطرت کے بہترین اینٹی سوزش ایجنٹوں میں سے ایک کے طور پر کام کر کے بڑھاپے کے خلاف اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ "پپیتا ایک سپر فوڈ ہے جو بڑھاپے کی علامات کو سست اور ریورس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن پھر بھی یہ بہت کم توجہ حاصل کرتا ہے کیونکہ لوگوں کو اسکا اتنا علم نہیں ہے کہ اندرونی اور بیرونی طور پر بہت فائدے مند ہوتا ہے"۔ پپیتے میں موجود وٹامنز اور پودوں کے مرکبات اسے اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور پھل بناتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پپیتے سے آپ کس طرح اور کون سے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

پپیتے کے فائدے:

پھلوں کے صحت سے متعلق فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مختلف موسم میں مختلف پھل کھائیں کیونکہ ہر پھل کے اپنے منفرد غذائی فوائد ہوتے ہیں۔

۔ پپیتے کے گودے کو چہرے پر رگڑنے سے دانے دور ہوجاتے ہیں۔ یہ چہرے پر چمک لاتا ہے اور جھریوں کو دور کرتا ہے۔ یہ ایک مکمل اینٹی ایجنگ معجزہ ہے جس کو ماہرین بھی مانتے ہیں۔

۔ اگر آپ کلینزر کے طور پر اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، روزانہ 150 ملی لیٹر پپیتے کے رس میں اسی مقدار میں کھیرے کا رس ملا کر پیئیں اس سے آپکی اسکن اچھی ہو جائے گی۔

۔ پپیتے کی کھال، جِلد کے زخموں اور جَلد ٹھیک نہ ہونے والی جگہوں کے لیے فرسٹ کلاس بیرونی علاج ہے۔ پپیتے کو داد کے دھبوں پر رگڑنا فنگل انفیکشن کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور اس سے خارش کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے۔

۔ پپیتا ماہواری کے خون کے بہاؤ کو صحیح طریقے سے جاری رکھنے میں مدد کرتا ہے اور صحیح غذائی اجزاء کی فراہمی سے ماہواری کی تکلیف بھی کم ہوتی ہے۔

اینٹی ایجنگ پپیتے کا ماسک:

اگر آپ کی جلد سورج کی تپش اور دھوپ سے جل گئی ہے یا چہرہ بہت زیادہ مرجھا گیا ہے اور اس پرجُھریاں پڑنے لگی ہیں تو اس کیلیئے سب سے بہترین پھل پپیتا ہے، اسکا ماسک بنانے کیلیئے آپکو چاہیئے؛

۔ دو چمچ چاول کا آٹا

۔ تین چمچ پپیتا کا گودا (پلپ)

۔ دو چمچ شہد

۔ ایک چھوٹا چمچ گلیسرین

۔ دو چمچ کچا دودھ / عرقِ گلاب

سب سے پہلے ایک پیالی میں چاول کا آٹا، پپیتے کا گودا، شہد اور گلیسرین ڈال کر اسے اچھے سے مکس کرکے اسکا پیسٹ بنالیں، اب آخر میں کچا دودھ شامل کریں اگر آپکو دودھ سوٹ نہیں کرتا تو آپ اسکی جگہ عرقِ گلاب بھی ڈال سکتے ہیں۔ ماسک کو اچھا نرم بنائیں تا کہ وہ نہ زیادہ گاڑھا ہو نہ ہی زیادہ پتلا۔

اب اس ماسک کو اپنے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ تک سوکھنے دیں، اس کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھولیں۔

You May Also Like :
مزید

Papita Ke Fayde For Skin

Papita Ke Fayde For Skin - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Papita Ke Fayde For Skin. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.