صرف 1 پیالی مونگ پھلی کا کمال۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے چند آزمودہ ٹوٹکے، جس سے رنگ بھی گورا ہو اور آپ اپنی عمر سے 10 سال چھوٹی بھی نظر آئیں

image

مونگ پھلی سب کو ہی بہت پسند ہوتی ہے خاص کر سردی کی راتوں میں گرم بستر میں بیٹھ کر گھر والوں کے ساتھ کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کو کھانے کے علاوہ بھی بہت سارے فائدے ہیں؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے ایک پیالی مونگ پھلی کے ایسے استعمال، جن سے کم سے کم آپ پارلر کے ہزاروں روپے کا خرچہ بچا لیں گے۔

مونگ پھلی میں حسن کی حفاظت کے لئے پائے جانے والے اجزاء

مونگ پھلی اور اس کے تیل میں وٹامن بی 6، وٹامن ای، زنک، نیاسن، پروٹین، آئرن اور کئی معدنیات پائے جاتے ہیں جو نہ صرف جلد سے سیاہ پن کو دور کرتے ہیں بلکہ جھریوں سے نجات دیتے ہیں اور سورج کی مضر شعاعوں سے بھی بچاتے ہیں۔

مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے اپنے وی لاگ میں موم پھلی سے رنگت نکھارنے اور وائیٹننگ کے لئے ایسا اسکرب بنانے کا طریقہ بتایا ہے جو ہم اپے قارئی کے لئے یہاں شئیر کرنے جارہے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں آدھی پیالی بھنی ہوئی موم پھلی کے دانے لینے ہیں۔ اس کو گرائینڈ کر کے باریک پیس کر لیں۔ 2 کھانے کے چمچ چینی ملائیں۔ اب جسم میں جس جگہ بھی یہ اسکرب لگانا ہو وہاں ہلکا سا پانی لگائیں اور اس اسکرب کو ١٠ منٹ تک اس حصے پر ہلکے ہاتھ سے ملیں۔ اس کے بعد سادے پانی سے دھو لیں لیکن یاد رکھیں صابن کا استعمال ہر گز نہیں کرنا۔ یہ وائیٹننگ اسکرب ہے جس سے نہ صرف کہنی، گردن اور گھٹنون کا کالا پن ختم ہوجاتا ہے بلکہ رنگت دمک اٹھتی ہے اور خشکی بھی ختم ہوتی ہے۔

مونگ پھلی کا تیل

مونگ پھلی کا تیل بے جان بالوں اور بالوں کی خشکی دور کرنے کے لئے بہترین ہے اس کو سر کی جڑوں میںں اچھی طرح مساج کریں۔ اس کے علاوہ یہ تیل جلد کی خشکی دور کرنے کے لئے بھی لگایا جاتا ہے۔ خاص طور پر سردیوں کے موسم میں ہونٹوں اور آنکھ کے گردکا حصہ سیاہ پڑجاتا ہے وہاں مونگ پھلی کے تیل کو لگانے سے جلد یکساں رنگت کی ہوجاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Peanut Beauty Benefits By Dr Bilquis

Peanut Beauty Benefits By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Peanut Beauty Benefits By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.