پاؤں کو خوبصورت بنانے کے لیے صرف ان 3 چیزوں کا استعمال کریں اور پارلر جیسے مہنگے خرچے کو کہیں بائے بائے

image

اکثر محفل میں کسی خاتون کو دیکھیں تو ان کے چہرے اتنے چمکدار ہوتے ہیں اور جب نظر ان کے پاؤں پر جائے تو ہم سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ چہرہ چمکدار پاؤں بیکار،،، یہ کونسا جادو ہے؟ لیکن بہرحال یہ ایک ندامت کی بات ہے، آج وومن کارنر سے جانیئے پاؤں کی رنگت کو پیڈی کیور کے ذریعے گھر میں با آسانی چمکانے کا بہترین طریقہ جو آپ کے پاؤں کو بھی حسین بنا دے گا۔

ٹپ:

٭ ایک کپ خُشک دودھ میں دو چمچ لیموں کا رس مکس کریں۔

٭ پھر اس میں دو چمچ گلیسرین اور آدھا چمچ املی کا پانی مکس کریں۔

٭ اس کو کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔

٭ اس کے بعد اس دودھ سے پیروں کی مالش کریں۔

٭ 20 منٹ تک مساج کریں۔

٭ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے جلد کو صاف کرلیں۔

٭ اگر آپ جلدی اور اچھا رزلٹ چاہتے ہیں تو اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں اور پائیں بہترین فائدہ۔

فائدہ کیوں؟

خُشک دودھ میں انزائمل لیکٹک اور فرکٹوز مرکبات پائے جاتے ہیں جو لیموں کے ایسٹک ایسڈ کے ساتھ مل کر رنگت کو صاف کرنے اور جلد کو نرم و ملائم بنانے کا کام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اس کو ایک مرتبہ بنا کر ایک بوتل میں محفوظ کرلیں اور جب بھی پاؤں دھوئیں اس سے دھو لیں۔

آپ کو یہ ٹپ کیسی لگی، ہمیں ضرور بتائیے گا۔

You May Also Like :
مزید

Pedicure Ghar Me Karne Ka Asan Tarika

Pedicure Ghar Me Karne Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Pedicure Ghar Me Karne Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.