سردی میں مسلسل استعمال ہونے والی پیٹرولیم جیلی کے حیران کن نقصانات جو پہلے آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے

image

سردی کا موسم آتے ہی ہر گھر میں ویزلین کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے، پھر چاہے جلد خُشک ہو یا پھر میک اپ کے بعد فکسر کی ضرورت ہو تو بس ویزلین کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی ویزلین کو بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں تو اس کے نقصانات بھی جان لیں تاکہ آپ بھی ان سے بچ سکیں۔

ویزلین کے نقصانات:

٭ زخم نہیں بھرتے:

جلد پر کسی بھی قسم کا کوئی زخم ہو جائے تو ہم ویزلین کو ہی استعمال کرتے ہیں جب کہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ ویزلین میں موجود سائیکلک چین کے انزائمز زخموں کو نم رکھتے ہیں اور انہیں جلدی بھرنے نہیں دیتے۔ اس لئے کسی بھی زخم پر ویزلین نہ لگایا کریں۔

٭ خراب جلد:

ویسے تو یہ ایک عام خیال ہے کہ ویزلین کی وجہ سے جلد صاف ستھری اور چمکدار ہو جاتی ہے اور کچھ حد تک حقیقت بھی ہے مگر ویزلین میں موجود منرل آئل ہائیڈروکاربن جلد میں جزب نہیں ہوتے جس کی وجہ سے جلد کی اوپری سطح پر موجود اسکن سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں اور جلد بے رونق ہو جاتی ہے۔

٭ پھیپھڑوں کے مسائل:

کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے ہر چیز کو سونگھنے کی چاہے اس کی خوشبو ہلکی ہو یا تیز مگر ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ویزلین کی خوشبو نہ سونگھا کریں اس سے آپ کے پھیپھڑوں پر اثر ہوسکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے ویزلین میں سائنکل مرکبات ہوتے ہیں جن کو زیادہ سونگھنے سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

٭ خواتین کے ہارمونز:

ویزلین کے زیادہ استعمال سے خواتین کے ہارمونز ایسٹروجن عدم توازن کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے انہیں ایام میں بے قاعدگی، جلد بڑھاپا، بانجھ پن، الرجی اور مدافعتی نظام میں خرابی کی شکایت بڑھ جاتی ہے اور ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ویزلین میں xenoestrogens پایا جاتا ہے۔

٭ آکسیجن کی زیادتی:

ویزلین میں آکسیجن گیس کی مقدار 2۔1 کے تناسب سے پائی جاتی ہے جس کا جلد پر زیادہ استعمال جلد کی نمی کو ختم کر دیتا ہے اور اس کو تازہ رہنے نہیں دیتا۔

You May Also Like :
مزید

Petroleum Jelly Ke Nuksan

Petroleum Jelly Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Petroleum Jelly Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.