چہرے کی خوبصورتی سے ہی انسان خوبصورت نظر آتا ہے اور اکثر لوگ ایکنی سے پریشان رہتے ہیں کہ ایکنی بار بار ہوجاتی ہے اور پھر جب ایکنی ختم ہو تو وہ اپنے نشانات چھوڑ جاتی ہے جو آسانی سے نہیں جاتے۔
بیوٹی ٹپ میں جانیں کہ کیسے یہ ضدی ایکنی کے نشانات ختم ہوسکتے ہیں۔
ٹپ:
٭ بلینڈر میں انڈے کی سفیدی ڈالیں اور ساتھ ہی ایک چمچ شہد، دو چمچ دار چینی اور ایک لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اس پیسٹ کو منہ دھونے سے پہلے اپنے چہرےپر کم از کم دس منٹ تک لگائیں اور ہر مرتبہ ایسے ہی کریں۔
٭ آپ کے چہرے سے ایکنی کے نشانات بھی ختم ہوجائیں گے اور ساتھ ہی جلد چمکدار اور رنگ نکھرنے لگے گا۔