اگر روزانہ ماسک پہننے کے بعد آپ بھی چہرے پر ایسے ایکنی نکلنے سے پریشان ہیں تو اس کو ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیں جو بنائیں چہرے کو صاف

image

آج کل سب ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک پہنے ہوئے نظر آتے ہیں جو کہ اپنی صحت کی حفاظت کے لئے سب سے ضروری ہے۔ لیکن ماسک پہننے کے بعد اکثر لوگوں کے چہروں پر ایکنی کا مسئلہ ہو جاتا ہے اور خواتین اس سے زیادہ پریشان ہوتی ہیں. کیونکہ جو بھی میک اپ وہ چہرے پر لگا کر ماسک پہنتی ہیں وہ سب بھی ماسک پر لگ جاتا ہے اور چہرے پر ایکنی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ آج وومن کارنر میں جانیئے کیسے آپ ماسک کی وجہ سے ہونے والی ایکنی کو ختم کر سکتے ہیں۔

ٹپ:

٭ ایک چمچ بینٹونیٹ مٹی (خوردنی مٹی جو کہ پانی میں حل کر جیلی نما بن جاتی ہے، ملتانی مٹی کی ہی ایک قسم ہے جو پنسار کی دکان سے باآسانی دستیاب ہے۔)

٭ اس مٹی میں کو ایک چمچ سیب کے سرکے میں مکس کریں اور اس میں دو چمچ لیموں کا رس شامل کریں۔

٭ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور 5 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ پھر اس کو چہرے پر لگائیں یا جہاں ایکنی ہوگئی ہے اس جگہ پر لگائیں اور 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ یہ خُشک ہونے میں تھوڑا سا وقت لیتی ہے، مگر بہت زیادہ خُشک نہ کریں۔

٭ سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

٭ اس ٹپ کا استعمال آپ روزانہ بھی کر سکتی ہیں اس سے چہرے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

فائدہ کیوں؟

٭ بینٹونیٹ مٹی میں منرلز، کیلشیئم، میگنیشیئم، آئرن اور لیڈ سلفیٹ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری جلد کو صاف اور چمکدار بنانے کا کام کرتی ہے۔ یہ نہ صرف ایکنی کے مسئلے کو تیزی سے کنٹرول کرتی ہے بلکہ ساتھ ہی کھلے مساموں کے اندر سے گندگی کو نکال باہر کرتی ہے تاکہ جلد کے خلُیات صاف رہیں اور خون کی روانی بھی بہتر ہو۔

You May Also Like :
مزید

Pimples Khatam Karne Ka Tarika

Pimples Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Pimples Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.