اب آلو سے پکوڑے ہی نہیں رنگ بھی گورا بنائیں، جانیں گھر میں آلو سے بلیچ بنانے کا زبردست طریقہ

image

گورے رنگ کا زمانہ کبھی ہوگا نہ پرانا، یہ گانا جنید جمشید نے شاید زمانے کے چلن کو دیکھ کر ہی بنایا تھا۔ گوری رنگت کا شوق کبھی بھی کم نہیں ہو سکتا ۔ اس گوری رنگت کے لئے لوگ کیا کچھ جتن نہیں کرتے ، ان ہی طریقوں میں ایک بلیچ کا طریقہ کار ہے جو کہ تقریباً ہر لڑکی ہی آزماتی ہے۔ لیکن بلیچ میں تیز کیمیکل شامل ہوتے ہیں جو کہ چہرے کی نازک جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس سے بعض اوقات داغ دھبے بھی ہو جاتے ہیں۔اسی لئے ہم یہاں آپ کو آلو سے بلیچ بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

اس بلیچ کو بنانے کے لئے آپ کو ایک بڑا آلو درکار ہوگا۔ آلو کو چھیل کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اور اسے اپنے گرائینڈر میں ڈال کر دو بڑے کھانے کے چمچ عرقِ گلاب ڈال دیں۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اس مکسچر میں ایک لیموں کا عرق ملا دیں اور اگر جلد خشک ہے تو ایک بڑا کھانے کا چمچ شہد ملادیں۔ اگر جلد نارمل ہے تو یہ دونوں چیزیں بھی ڈالی جاسکتی ہیں یا پھر ان دونوں چیزوں کو شامل کیے بغیر صرف آلو اور عرقِ گلاب کے مکسچر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ استعمال:

اس قدرتی بلیچ کواپنے چہرے پرکسی برش کی مدد سے ماسک کی طرح لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک قدرتی خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر خشک کرلیں۔ چونکہ یہ ایک قدرتی بلیچ ہے اس کو مرد حضرات بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ بلیچ ہاتھ، پاؤں اور گردن کی سیاہی اور دھبے دور کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

آلو میں موجود قدرتی اجزاء کیسے کام کرتے ہیں:

آلو ایک قدرتی بلیچنگ ایجنٹ والی خصوصیات رکھتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جس سے جلد کی لچک بڑھتی ہے اس کے علاوہ آلو یہ جلد کو سانولی رنگت دینے والے پگمنٹ میلانن کی سطح کو کم کرتا ہے جس سے جلد سفید ہونے لگتی ہے۔ بلیچ میں شامل عرقِ گلاب جلد کو تروتازہ اور ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ لیموں چہرے کا تیل صاف کرتا ہے اور خشک جلد والوں کے لئے شہد نمی فرام کرکے جلد کو خوبصورت ، گورا اور بے داغ بناتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Potato Beauty Tips

Potato Beauty Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Potato Beauty Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.