اداکاراؤں کی کچھ سال پرانی تصاویر دیکھیں اور ان کا موجودہ تصاویر سے موازنہ کریں تو زیادہ تر اداکارائیں آپ کو اس وقت جس طرح نظر آتی ہیں ویسی اچھی لگتی ہوں گی بس کچھ ایک یا دو ہوں گی جن کا ماضی لُک آپ کو مناسب اور بہتر لگتا ہوگا۔ اسی طرح اگر آپ اپنی پُرانی اور حالیہ تصاویر کا موازنہ کریں تو کوئی اپنے اپ کو آج کے وقت میں زیادہ اچھا لگ رہا ہوتا ہے اور کوئی پُرانے دور میں ۔۔ لیکن ان تمام تصاویر کے پیچھے ایک محنت اور خود کو بدلنے کی جدوجہد گزری ہے جس کو ہر کوئی جانتا ہے اور دیکھ سکتا ہے۔ لڑکیاں خود کو تبدیل کرنے کے لیے اداکاراؤں کی طرح تبدیلی خود میں چاہتی ہیں جس کے لیے وہ دن رات جتن کرتی رہتی ہیں تاکہ خوبصورت نظر آئیں۔
اگر آپ بھی خود کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں تو یہ کام ضرور کریں:
٭ اپنی ڈائٹ کا خاص خیال رکھیں اور روزانہ چہرے کو رات کو سوتے وقت ضرور دھوئیں، زیادہ میک اپ کرنے یا میک اپ لگا رہنے کی وجہ سے بھی جلد خراب ہوتی ہے۔
٭ بازاری کھانوں کو ہفتے میں صرف 1 مرتبہ کھائیں، بیلنس ڈائٹ کا استعمال کریں۔ پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ ان کے رس کو بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ فریش لُک نظر آئے۔
٭ لڑکیاں اپنی گرومنگ پر دھیان دیں۔ جو سٹائل فیشن میں ان ہے اس کو ہر وقت نہ اپنائیں لیکن اپنے باڈی کٹس اور فیشل لُکس کو بہتر کرنے کے لیے ضرور استعمال کریں۔
٭ وزن نہ بڑھنے دیں اور گرتے بالوں کو روکنے کے لیے ادرک کے تیل کا استعمال بالوں میں ضرور کریں تاکہ گنج پن سے ڈھلتی عمر واضح نہ ہو۔