کیا آپ پیاز کے چھلکوں کو کچرے میں پھینک دیتی ہیں تو ان سستے چھلکوں کے مہنگے فوائد جاننے کے بعد دنگ رہ جائیں گی اور ان کو کبھی نہیں پھینکیں گی

image

پیاز کے بغیر کھانا بنا ممکن نہیں ساتھ ہی پیاز کے بے شمار فوائد تو ہم آپ کو بتاتے ہی رہتے ہیں اور آپ کو معلوم بھی ضرور ہوں گے لیکن پیاز استعمال کرنے کے بعد اس کے چھلکے پھینک دینا بہت بڑی غلطی ہے کیونکہ ان چھلکوں کی بھی اپنی ہی افادیت ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

پیاز کے چھلکوں کو دھو کر تین کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ چھلکوں کی چائے بن جائے گی۔ اس چائے کو روزانہ استعمال کریں نتائج پاکر آپ حیران رہ جائیں گی۔

فائدے

٭ جن لوگوں کو نیند نہیں آتی یا انسومنیا کی بیماری ہے تو وہ لوگ یہ چائے لازمی رات کو سونے سے قبل استعمال کریں اس سے بھرپور نیند آئے گی۔

٭ گنج پن آگیا ہے تو اس چائے کو بالوں میں لگانے سے بال دوبارہ اگنے لگتے ہیں۔

٭ چہرے پر داغ دھبے، نشانات یا ایکنی ہوگئی ہے تو اس صورت میں اس چائے کو روئی میں ڈبو کر چہرے پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

٭ جسم میں کسی جگہ فنگس ہوگئی ہے یا کوئی حصہ پک گیا ہے تو آپ یہ چائے اس پر لگاکر کپڑا باندھ لیں اس میں موجود اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیت آپ کو فائدہ دے گی۔

٭ ہاضمے کی کمزوری ہو یا قبض چھلکوں کی اس چائے کا ایک کپ پی لیں اور کچھ ہی دیر میں راحت پائیں۔

You May Also Like :
مزید

Pyaz Ke Chilke Ke Fawaid

Pyaz Ke Chilke Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Pyaz Ke Chilke Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.