رنگ گورا کرنے اور فوری وزن کم کرنے کے لیے اداکارائیں کون سی ڈرپس لگواتی ہیں؟ جانیے ان کی اصل قیمت اور فوائد

image

آج کل رنگ گورا کرنے اور تیزی سے وزن کم کرنے کی خواہش ہر دوسرے فرد کی ہوگئی ہے جس کی بڑی وجہ ڈراموں اور فلموں میں نظر آنے والے اداکار ہیں جو ایک ڈرامے میں موٹے تو دوسرے میں اتنے سمارٹ بن جاتے ہیں کہ دیکھ کر فوری خواہش ہوتی ہے کہ ہم بھی اتنے ہی دبلے ہو جائیں۔ لیکن فوری وزن کم کرنے اور بڑھانے کا عمل کتنا سخت ہوتا ہے یہ وہی جانیں جو اس عمل سے گزرتے ہیں۔

جسمانی محنت اور مشقت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے لیکن ہر کام کا ایک شارٹ کٹ یعنی آسان طریقہ ہوتا ہے۔ اب جیسے رنگ گورا کرنے کے لیے آسان طریقہ انجیکشنز یا ڈرپ لگوانا ہے جبکہ وزن کم کرنے کے لیے بھی بوسٹرز شاٹس اور ڈرپس آسان ترین طریقہ سمجھے جاتے ہیں۔ آج کل ایسی ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو تیزی سے وزن کم کرنے اور رنگ گورا کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

شوبز ستاروں کے خوبصورت نظر آنے کا راز یہ بیوٹی فلٹرز ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ صبور علی اور ان کے شوہر علی انصاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں کہ دونوں نے رنگ گورا کرنے کے لیے بیوٹی فلٹرز لگوائے ہیں۔ اس کے بعد سے سب کو تجسس ہوا کہ انہوں نے آخر کہاں سے ٹریٹمنٹ کروایا؟ جب تفصیلات معلوم کی گئیں تو پتہ چلا کہ انہوں نے کراچی میں ڈیفنس فیز 6 میں موجود ری وائٹالائز نامی بیوٹی کلینک سے یہ ڈرپس لگوائی ہیں۔ اس کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی اداکار اور اداکارائیں اس کلینک پر گئے اور سب نے اپنی مرضی کے مطابق فلٹرز لگوائے۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ ڈرپس کتنی مہنگی ہیں اور ان کی اصل قیمت کیا ہے؟ دراصل وہ ڈرپس جو رنگ گورا کرنے کے لیے لگوائی جاتی ہے اس کی قیمت ساڑھے7 ہزار روپے ہے، جبکہ وزن کم کرنے کے لیے لگوائے جانے والا فلٹر ساڑھے 9 ہزار روپے کا ہے۔ وہ لوگ جو جلدی اپنے بالوں کی خوبصورتی بڑھانا چاہتے ہیں اور یہ خواہش ہے کہ ان کے بال تیزی سے بڑھیں ان کے لیے ہیئر فلٹر صرف ساڑھے 8 ہزار روپے کا ہے۔ اس کے علاوہ بھی یہاں کئی قسم کی ڈرپس اور سیرمز موجود ہیں جو پی سی او کو کنٹرول کرنے اور ڈپریشن کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انرجی کو بھی بوسٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ دراصل وٹامنز کی ڈرپس ہوتی ہیں جو جسم میں وٹامن کی کمی کو جلد از جلد پورا کرتی ہیں۔ جلن اور زخم کے اثرات کم کرتی ہیں لیکن ان کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ رنگت کو بہت حد تک صاف کردیتی ہیں اور چہرے سے داغ دھبے دور کرتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Rang Gora Karne Aur Weight Loss Ki Drips

Rang Gora Karne Aur Weight Loss Ki Drips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Rang Gora Karne Aur Weight Loss Ki Drips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.