رنگ گورا کرنے کے 5 قدرتی طریقے جن کے استعمال سے ہو دن بہ دن آپ کا رنگ صاف اور آپ کریں گلو

image

لڑکیوں کو اپنا رنگ گورا کرنے کی بڑی جلدی ہوتی ہے کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ کم وقت میں زیادہ حسین نظر آئیں اور اس کے لئے بیوٹی کریموں کے ساتھ فارمولا کریموں کا انتخاب کرتی ہیں اور بالآخر اس سے ان کی جلد خراب ہو جاتی ہے رنگ صاف وقتی طور پر تو ہو جاتا ہے بعد میں ان کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ہے، اب اس کے لئے قدرتی ٹپس اور جڑی بوٹیوں کا استعمال سب سے زیادہ اچھا اور معیاری طریقہ ہے جن کا کوئی سائیڈ افکیٹ نہیں ہوتا، بے شک فائدہ دیر سے ہوتا ہے مگر کچھ وقت بعد نتائج بہت اچھے ہوتے ہیں۔ وومن کارنر میں ہمیشہ آپ کے لئے زبردست اور معیاری ٹپس بتائی جاتی ہیں اور آج بھی ہم آپ کو 5 ایسے اجزاء سے رنگ گورا کرنے کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں جو سارا سال آپ کو فائدہ دیتی ہیں۔

ٹپس:

٭ پودینہ:

پودینہ میں سیلی سائیکلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ رنگ کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے اور جلد کی صفائی بھی جلد از جلد کرتا ہے۔ پودینے کے پتوں میں دو چمچ پانی ڈال کر اس کو بلینڈ کرلیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں، دن میں جس وقت آپ آسانی سے 20 منٹ کے لئے لگا سکیں اور پھر خشک ہونے پر سادے پانی سے منہ دھو لیں۔ اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں رنگ جلدی ہی صاف ہو جائے گا۔

٭ ایلوویرا:

ایلوویرا میں وٹامن سی اور ای پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری جلد کو صاف کرنے کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے اس لئے آپ روزانہ ایلوویرا جیل کو چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر چہرہ پانی سے دھو لیں۔ اس طرح سے بھی آپ کا رنگ جلدی ہی صاف ہو جائے گا۔

٭ گلاب کا عرق:

گلاب کا عرق ایک ایسا بیوٹی ٹانک ہے جس کو استعمال کرنے سے جلد نرم و ملائم بھی ہو جاتی ہے اور اس پر موجود داغ دھبے بھی صاف ہو جاتے ہیں۔ روزانہ گلاب کے عرق کو چہرے پر لگانے سے بھی رنگ نکھر جاتا ہے۔ یہ قدرتی ٹانر بھی ہے اور ایک اچھا موائسچرائزر بھی ہے۔

٭ گرین ٹی:

گرین ٹی میں موجود ایسکوربک ایسڈ جلد کا رنگ صاف کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ایک چمچ گرین ٹی کو چار چمچ پانی میں بھگو دیں، اور پھر اس پانی کو چہرے پر روئی کی مدد سے لگائیں اس سے جلدی ہی رنگ صاف بھی ہو جائے گا اور ایکنی کے مسائل بھی کنٹرول ہو جائیں گے۔

٭ ہرا دھنیا:

ہرے دھنیے میں موجود کولیجن اور وٹامن سی رنگ صاف کرنے کا کام کرتے ہیں۔ تھوڑے سے ہرے دھنیے کی پتیوں کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں، پھر اسی پانی میں ایک چمچ ہلدی مکس کرکے چہرے پر لیپ لگالیں اور خشک ہونے پر چہرہ دھو لیں۔ روزانہ اس ٹپ سے چہرہ جلدی صاف بھی ہو جائے گا اور ہرے دھنیے کی بھیگی ہوئی پتیوں کو کھانے سے آپ کی جلد کا اضافی آئل اور پسینہ کنٹرول میں آ جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Rang Saaf Karne Ke 5 Tarike

Rang Saaf Karne Ke 5 Tarike - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Rang Saaf Karne Ke 5 Tarike. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.