ایکنی کوئی بیماری نہیں، جسمانی تبدیلی ہے ۔۔ اگر آپ کو بھی ایسی ایکنی ہوگئی ہے تو جانیئے رانی آپا کا بتایا ہوا نسخہ جو جلد ہی ایکنی کو کرے دور

image

ایکنی خوبصورتی اور جوانی دونوں کی دشمن ہے، کوئی بھی شخص ایسا نہیں جسے اپنی زندگی اور خوبصورت جوانی میں ایکنی کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو، چاہے وہ کوئی امیر اور اچھی ڈائٹ استعمال کرنے والا شخص ہو، ہر کسی کو ایکنی کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے، اب مرد حضرات اور لڑکے بھی اپنی جلد کا خیال کرنے لگے ہیں اور اس میدان میں خواتین تو سب سے زیادہ آگے ہیں۔ ان تمام بیوٹی مسائل کے حوالے سے ہماری ویب بیوٹی کارنر میں ہم آپ کو بتاتے رہتے ہیں۔ آج بھی ہم آپ کو مشہور ہربلسٹ ہر دلعزیز رانی آپا کا بتایا ہوا شرطیہ نسخہ بتانے جا رہے ہیں جو سب سے آسان اور آزمایا ہوا ہے، جان کر آپ بھی استعمال کریں اور رزلٹ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے:

ٹپس:

٭ ایکنی کے لئے انڈے کی سفیدی کا استعمال سب سے بہترین ہے کیونکہ یہ کھلے مساموں اور دانوں کی جڑوں کو بالکل ختم کر دیتی ہے۔

٭ اس لئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ ملتانی مٹی اور ایک چمچ ہلدی کے ساتھ پپیتے کے پتوں کا پیسٹ مکس کرلیں اور اچھی طرح کا پیسٹ تیار کرلیں۔

٭ اس کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں اور ا سکے بعد گلیسرین میں روئی کو ڈپ کرکے دانوں کی جگہ سے پیسٹ کو ہٹائیں اور کچھ دیر بعد برف سے سکائی کرلیں۔

٭ اس سے آپ کے دانے جلد از جلد ختم ہو جائیں گے۔

پپیتے کے پتوں کا پیسٹ:

٭ پپیتے کے پتوں کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں، پھر ان کو دھوپ میں سکھائیں اور پیس کر رکھ لیں، پھر اس پسے ہوئے پاؤڈر کو گلاب کے عرق میں ڈال کر چھوڑ دیں۔ اور جب بھی ایکنی کی یہ ریمیڈی استعمال کریں اس میں یہ والا پیسٹ شامل کریں۔

You May Also Like :
مزید

Rani Apa Ka Acne Ka Khaas Totka

Rani Apa Ka Acne Ka Khaas Totka - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Rani Apa Ka Acne Ka Khaas Totka. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.