بالوں کو لمبا، گھنا، اور خوبصورت کیسے بنائیں؟ جانیں ریٹھا کے بیجوں سے شیمپو، کنڈیشنر اور ہیئر ماسک بنانے کا آسان طریقہ

image

ہر کوئی لمبے، گھنے، مضبوط اور خوبصورت بالوں کی خواہش رکھتا ہے، لیکن یہ ایک ایسی خواہش ہے جسے حاصل کرنا عام طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔ خواتین اپنے بالوں کیلیئے مہنگی سے مہنگی اشیاء خریدتی ہیں اور پارلرجا کر ٹریٹمنٹ بھی کرواتی ہیں، لیکن بعض اوقات یہ سب بے سود ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ کیمیکل سے بھرپور شیمپو، کنڈیشنر اور علاج بالوں کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں، ایسی صورت میں بہترین طریقہ قدرتی جڑی بوٹیون کا استعمال ہے۔ اپنے بالوں کو صحت مند، چمکدار اور پہلے سے زیادہ مضبوط بنانے کے لیے ریٹھا کے استعمال سے بہتر کیا ہے؟

ریٹھا سر سے خشکی کو دور کرکے بالوں کو گرنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔ آیوروید کے مطابق بال گرنے کی سب سے بڑی وجہ خشکی ہے۔ ریٹھا خشکی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے کیلیئے بھی استعمال ہوتا ہے۔

لہذا، یہاں ہم آپ کو ریٹھا اور ریٹھا پاؤڈر کو بالوں پر لگانے کے کچھ قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔

ریٹھا ہیئر ماسک بنانے کے لیے:

اکثر ہمارے بال بے رونق، پھیکے اور ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں، ایسے میں بہترین حل ہیئر ماسک لگانا ہے۔ مگر آپ پریشان نہ ہوں آپ کو اس پر بہت زیادہ رقم خرچ نہیں کرنی پڑے گی۔ بلکہ خوبصورت بالوں کے لیے آسان گھریلو ریٹھا ہیئر ماسک کو آزمائیں۔

۔ ریٹھا پاؤڈر کو رات بھر بھگو دیں اور صبح کو پکائیں اسکے بعد اس مکسچر کو چھان لیں۔ اگر ثابت ریٹھا ہے تو اسکو پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک کہ یہ نرم نہ ہو جائے اور پانی نکالنے کے بعد میش کر لیں۔

۔ اب اس مکسچر میں ہیبسکس فلاور کے خشک پتے اور دہی شامل کریں۔ اگر آپ کے بال چکنے ہیں تو اس مکسچر میں ملتانی مٹی بھی شامل کرلیں۔

۔ تمام اجزاء کو میش کریں اور مکسچر کو رات بھر کے لیے ایک طرف رکھ دیں، صبح کے وقت مکسچر کو چھان لیں۔

۔ اب اپنے بالوں اور جڑوں میں مساج کریں اور اسے ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔

۔ آخر میں اسے اپنے ریٹھا شیمپو سے دھولیں۔

ریٹھا شیمپو بنانے کے لیے:

قدرتی مصنوعات سے شیمپو بنانا برِصغیر کی تاریخ میں رہا ہے۔ تاہم، چونکہ ہمارا مصروف شیڈول اب ہمیں کافی وقت فراہم نہیں کرتا اس لیے ہم نے کیمیکلز سے بھرپور شیمپو پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ شیمپو کی بوتل یقیناً ہمارا وقت بچاتی ہے لیکن ہمارے سر کی جڑوں اور بالوں کو بہت نقصان پہنچاتی ہے۔

لہٰذا اپنے بالوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے ریٹھا شیمپو کا ایک آسان نسخہ ہے۔

۔ آملہ اور شیکا کائی کے ساتھ چند صابن کے ٹکڑوں کو 30 سے 40 منٹ تک پانی میں ابال کر میش کرلیں اور اسے رات بھر بھیگنے دیں۔

۔ صبح کے وقت مکسچر کو چھان لیں۔

۔ اسکو اب اپنے شیمپو کے طور پر استعمال کریں۔

۔ نوٹ: قدرتی شیمپو زیادہ جھاگ نہیں بناتے ہیں۔

ریٹھا کنڈیشنر بنانے کے لیے:

ماحول میں بہت زیادہ آلودگی اور نمی کی وجہ سے ہیئر کنڈیشنر کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔ لیکن کیمیکل والے کنڈشنر بال خراب بھی کرسکتے ہیں اسلیئے ریٹھا کا استعمال کرتے ہوئے یہ آسان اور انتہائی موثر کنڈیشنر بنائیں

۔ ریٹھا پاؤڈر کو رات بھر پانی میں بھگو دیں۔

۔ صبح ہونے پر اس مکسچرکو پکائیں۔

۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اب مکسچر کو چھان کر ایک بوتل میں ڈال دیں۔

۔ آپ کا کنڈیشنر استعمال کے لیے تیار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Reetha Ke Beej Se Shampoo Banane Ka Tarika

Reetha Ke Beej Se Shampoo Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Reetha Ke Beej Se Shampoo Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.