ساگ کا فیشل ! چہرے کی خوبصورت بڑھائیں اور چہرے سے حلقوں سمیت ان 3 مشکلات سے نجات پائیں

image

سردی کے موسم میں ساگ ہر گھر میں بنتا ہے اور بڑا چھوٹا ہر کوئی اس کو ضرور کھاتا ہے، لیکن آج ہماری ویب کے بیوٹی کارنر سے جانیں کہ یہ ساگ کیسے آپ کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد کرسکتا ہے۔

فائدہ:

پالک میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن اے، کے، سی اور ای، کولیجن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو نہ صرف کھانے میں فائدہ مند ہوتے ہیں بلکہ خوبصورتی اور چہرے کی رونق کو بڑھانے میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔

ٹپ 1:

پالک کے پتوں کو اچھی طرح دھو لیں ۔

٭ پھر چند پتوں کو دھوپ میں سُکھا دیں اور مکسر میں ڈال کر پاؤڈر تیار کرلیں۔

٭ ایک چمچ دہی اور دو چمچ بیسن میں یہ پاؤڈر مکس کرلیں ۔

٭ پھر 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھو لیں ۔

ٹپ 2:

٭ ساگ کو ابالنے کے بعد اس کا پانی الگ کرلیں اور اس میں دو چمچ ملتانی مٹی اور انڈے کی زردی شامل کریں ۔

٭ لیجیئے ہوگیا تیار ساگ کا فیس پیک۔

٭ اب اس کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھو لیں۔

آپ بھی یہ ٹپ ضرور استعمال کریں اور جلد کی خُشکی، کالے گھیرے اور کھلے مساموں کی صفائی کریں ۔

You May Also Like :
مزید

Saag Se Facial Karne Ka Tarika

Saag Se Facial Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Saag Se Facial Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.