چہرے پر کبھی فیشل نہیں کروایا اور نہ کوئی کریم استعمال کی ۔۔ اداکارہ صبیحہ ہاشمی کی جلد 52 سال کی عمر میں بھی اتنی صاف کیسے ہے؟

image

مشہور ڈرامہ سیریل رنگِ محل میں ماہ پارہ کی دادی کا کردار نبھانے والی اداکارہ صبیحہ ہاشمی مختلف ڈراموں میں ماں یا دادی کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ فطرت ڈرامے میں بھی ان کو دادی کا کردار دیا گیا جس کو انہوں نے بہت اچھے سے نبھایا۔ ان کا لب و لہجہ اور بات کرنے کا انداز بہت سادہ اور بہت میٹھا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ صبیحہ مارنگ شو میں نظر آئیں۔ جہاں ان سے ان کی خوبصورتی اور اس عمر میں بھی جلد کے چمکدار اور صاف ہونے کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ:

میری امی ایک بوتل میں پاؤڈر والا دودھ، ہلدی اور بیسن ڈال کر رکھ دیتی تھیں۔ جب بھی کبھی ہمیں منہ دھونا ہوتا تھا اس پیسٹ کو نکالتے تھے، تھوڑے سے پانی سے چہرے پر لگاتے تھے اور منہ دھو لیتے تھے۔ اس سے ہماری جلد بہت اچھی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس عمر میں بھی چہرے پر جھریاں کم سے کم ہیں اور زیادہ میک اپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ناریل کا تیل جلد کی صفائی، خوبصورتی اور فائن لائنز کے لیے سب سے بہترین ہے۔ میں بھی اس کا استعمال جلد پر کرتی ہوں۔ چہرے پر ٹماٹر کا گودا لگاتی ہوں۔ کچن کا کوئی کام کرو تو چہرے پر یہ گودا لگا لو، لیکن چولہے کے پاس نہ جاؤ۔ مومسی پھل کھاتی ہوں۔ کینو کو چہرے پر لگانا سب سے اچھا ٹانک ہے جلد کے لیے۔ ٹینشن نہ لیں سکون سے زندگی سے گزاریں۔ میری بہوئیں میری سہیلیاں ہیں وہ میرا خیال کرتی ہیں۔ منہ دھونے کے بعد رات کو چہرے پر روز ہیڈ آئل لگاتی ہوں اور یہ بھی میری بہو نے مجھے بتایا تھا۔ اس کے علاوہ برف سے چہرے کو ٹکور کریں یہ جلد کو ترو تازہ رکھتا ہے۔ میں نے کبھی چہرے پر کریموں کا یا فیشلز کا اتنا استعمال نہیں کیا، قدرتی چیزوں کا استعمال ہی جلد کو چمکدار رکھتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Sabiha Hashmi Skin Care Tips

Sabiha Hashmi Skin Care Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Sabiha Hashmi Skin Care Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.