آنکھوں کے حلقوں کو دور کرنا ہو یا بچیوں کے سروں سے جوئیں ۔۔ جانیے 2 ایسی ٹپس جو روزمرہ کی زندگی میں آپ کے بھی کام آسکتی ہیں

image

خوبصورت چہرے نظر آئے یہ خواہش سب لڑکیوں کی ہوتی ہے لیکن خوبصورت چہرے پر آنکھوں کے کالے گھیرے بد نما داغ کی ماند ہوتے ہیں۔ لہٰذا ان کو صاف کرنے کے لیے آسان سی ٹپس کا استعمال کرنا ضروری ہیں۔ بچیوں کے سروں میں ہونے والی جوئیں ان کے اعتماد کو کمزور بناتی ہیں۔ اسکول جائیں یا کالج انہیں ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے۔ لہٰذا ان کو ختم کرنے کے لیے گھریلو ٹوٹکہ آج ہماری ویب میں خواتین کو بتایا جا رہا ہے۔

آنکھوں کے حلقے دور کرنے کے لئے:۔

آنکھوں کے گرد حیاتین (ای)کا تیل لگائیں حلقے ختم ہو جائیں گے ۔

ایک عدد کیلا ،ایک پاؤ پپیتا،ایک پاؤ امرود ،تینوں کی چاٹ بناکر روزانہ استعمال کریں ۔

لیموں کے عرق میں روغنِ چنبیلی کے چند قطرے ملا کر رات کو سونے وقت آنکھوں پر لگانے سے حلقے دور ہوتے ہیں۔

آلو کے ٹکڑے کو کدو کش کرنے کے بعد ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریبا پندرہ منٹ آنکھوں پر رکھنے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں ۔

ململ کے کپڑے پر نارنگی کا تازہ رس لگا کر آنکھوں پر رکھنے سے بھی حلقے ختم ہو جاتے ہیں ۔

سرسے جوئیں ختم کرنے کے لئے:۔

سر سے جوئیں ختم کرنے کے لئے تلسی کے پتے منگوائیں، تھوڑے سے پتے پانی سے دھو کر پیس لیں ،پھر رات میں بالوں کی جڑوں میں لگا کرکپڑا باندھ کر سو جائیں۔

دوسرے دن صبح کپڑا ہٹا کر سوکھے ہوئے پتوں کو جھاڑ لیں،اور کنگھی کرلیں ۔تھوڑے سے نیم کے پتے اُبال کر ایک بالٹی پانی بنائیں اور اس سے سر دھوئیں ،تلسی کے پتوں کی تاثیر ہے کہ جوئیں دوبارہ نہیں پڑتیں۔

شیمپو بالوں میں لگائیں پھر نل کی دھار کھول کر کنگھی کرتے رہیں، پانی ڈالتے رہیں جب شیمپو بالکل صاف ہو جائے تو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ زیتون کا تیل، دو قطرے لیموں کے ملا کر گیلے بالوں کی جڑوں میں لگا کر گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر بالوں میں لپیٹ دیں، کچھ دیر بعد تولیہ ہٹا کر بالوں کو خشک کر کے باندھ دیں،ایک دو دفعہ یہ عمل دہرانے سے جوؤں سے زندگی بھر کے لئے نجات مل جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Sar Ki Juen Khatam Karein

Sar Ki Juen Khatam Karein - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Sar Ki Juen Khatam Karein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.