سردی میں جلد ایسے خراب کیوں ہوتی ہے؟ جانیئے سردی اور گرمی کے موسم میں ہونے والے کچھ ایسے مسائل جو ہر کسی کے ساتھ ہوتے ہیں

image

سردی کے موسم میں جلد اکثر خراب ہوجاتی ہے اور پھٹی پھٹی سی رہتی ہے اور پھر جب نزلہ ہوتا ہے تو جلد مذید خشک ہو جاتی ہے اسی طرح اگر گرمی کی بات کریں تو جلد پر اتنا آئل آتا ہے کہ میک اپ بھی نہیں ٹہرتا ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟

وجہ:

خراب جلد

٭ سردی میں جلد ایسی خشک ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں پیاس کم لگتی ہے اور جسم میں پانی کی کمی سے جلد پھٹنے اور خشک رہنے لگتی ہے، اس کے علاوہ جلد کے اوپری ٹشوز نمی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے مالیکیولز کو جذب نہیں کر پاتے جس کا نتیجہ خراب جلد کی صورت میں ہوتا ہے۔

زیادہ بھوک

٭ سردی میں زیادہ بھوک لگنے کی وجہ یہ ہے کہ کھانا ہمیں توانائی فراہم کرتا ہے جس سے ہمارا جسم باہر کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور خود کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس لئے سردی کے موسم میں زیادہ بھوک لگتی ہے۔

نزلہ

٭ سردی میں بار بار نزلہ ہونے کی اصل وجہ ہوا میں نمی کا تناسب کم سے کم ہونا ہے جو سانس کی نالیوں میں بلاکیج پیدا کرتا ہے جس سے سانس آنے میں رکاوٹ اور جسم سے پانی کا اخراج ناک بہنے کی صورت میں ہوتا ہے۔

ڈپریشن اور تنہائی

٭ سردی کے موسم میں ڈپریشن اور تنہائی کا احساس بھی سب سے زیادہ ہوتا ہے جو قدرتی نظام کی وجہ سے ہے اور اس کو موسمیاتی اثرات یا سیزنل ڈس آرڈر کہا جاتا ہے۔

بالوں میں خُشکی

٭ سردی میں بالوں میں خُشکی کے مسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں اور بال ٹوٹتے بھی بہت ہیں جو موائسچرائزر نہ ہونے اور ماحول کی خُشکی کے باعث ہوتا ہے۔

گرمی میں جلد آئلی اور بال کم کرتے ہیں:

گرمی میں آئلی جلد سورج کی تیز تپش کی وجہ سے ہوتی ہے جبکہ بال کم اس لئے گرتے ہیں کیونکہ موائسچرائزر کی کمی نہیں ہوتی اور فولیکلز توانا ہوتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Sardi Mein Dry Skin Kyun Hoti Hai

Sardi Mein Dry Skin Kyun Hoti Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Sardi Mein Dry Skin Kyun Hoti Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.