چہرے کی یہ حالت تھی کہ جلد اترتی تھی ۔۔ شگفتہ اعجاز نے اپنے اسکن کے مسائل بتاتے ہوئے اس سے نمٹنے کا اپنا آزمودہ جادوئی نسخہ بھی بتادیا

image

شگفتہ اعجاز ڈراموں کا ایک بڑا نام ہیں اور اب سوشل میڈیا کی ایک بہت بڑی اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی اپنی موجودگی کو یقینی بنایا ہے، جہاں سے وہ اپنے مداحوں کے اور قریب آئی ہیں اور اپنے روزمرہ کے معمولات، اپنی خاندانی زندگی اور ان چیزوں کو شیئر کرتی ہیں جن سے وہ اپنی زندگی میں گزری ہیں۔

حال ہی میں شگفتہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ شیئر کیا ہے جس سے وہ گزر رہی ہیں۔ شگفتہ نے کہا کہ وہ برسوں سے جلد کی بیماری میں مبتلا ہیں، جس میں ان کی جلد پر خشک دھبے پڑ جاتے ہیں اور کوئی بھی اس عمر تک اس کی تشخیص نہیں کر سکا تھا۔ اپنے آخری حمل میں شگفتہ کے لیے یہ بہت مشکل ہو گیا تھا جب انھیں اینٹی الرجی ٹیبلٹ لینا چھوڑنا پڑی جو وہ اسے کنٹرول کرنے کے لیے لیتی تھیں۔

جب سب کچھ ناکام ہو گیا تو انھیں ایک ڈاکٹر ملا، جس نے اس مرحلے میں اُن کی مدد کی اور ایک گھریلو علاج کیا جو شگفتہ کے لیے معجزہ ثابت ہوا۔

وہ علاج کیا تھا؟

شگفتہ نے بتایا کہ، اس نے آدھا حصہ زیتون کے تیل میں آدھا حصہ ویسلین ملایا اور اسے اتنا مکس کیا کہ یہ کریم کی طرح بن گئی، جو اسکن کی بری حالت، خشک جلد اور یہاں تک کہ پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لیے ایک معجزہ ثابت ہوا۔ شگفتہ اعجاز اس علاج کی قسم کھاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ ایک بہتریں علاج ہے جسے وہ پچھلے 14-15 سال سے استعمال کر رہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Shagufta Ejaz Apni Dry Skin Ka Batate Hue

Shagufta Ejaz Apni Dry Skin Ka Batate Hue - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Shagufta Ejaz Apni Dry Skin Ka Batate Hue. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.