جلد کی دیکھ بھال لوگوں کی زندگی کا ایک بہت اہم حصہ ہے خاص طور پر عمر کے ساتھ۔ ماحول کی خرابی اور دھول مٹی جیسے حالات بہت عام ہونے کی وجہ سے جلد کی نگہداشت میں اضافہ ضروری ہے تا کہ آپ اچھے دکھائی دیں۔ سورج کی تیز شعائیں بھی نقصان دہ ہیں جو لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہے۔ لیکن کئی بار ہم اس بات کا یقین نہیں کر پاتے کہ وہ کون سے بنیادی اقدامات ہیں جو ہماری جلد کو صحت مند اور چمکدار بنائے۔
ایسے میں گھریلو نسخے یا پھر ڈاکٹر کی رائے مدد کرتی ہے اور ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ایک میگزین کے ساتھ اپنے تازہ ترین انٹرویو میں اسی حوالے سے بات کی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں
شائستہ لودھی کا اپنا بیوٹی کلینک ہے اور وہ خوبصورتی اور جلد کے جدید رجحانات سے کافی واقف ہیں۔ انھوں نے ان بنیادی اقدامات کا اشتراک کیا جو ہر ایک کو اپنی جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے کرنے کی ضرورت ہے۔ شائستہ لودھی نے شیئر کیا کہ بنیادی صفائی ہر ایک کے لیے بہت ضروری ہے چاہے آپ میک اپ نہ بھی کریں۔ ایک اور اہم مرحلہ موئسچرائزنگ اور سن بلاک لگانا ہے۔
یہ بنیادی سکن کیئر ہے جس کی ہر کسی کو ضرورت ہے۔
شائستہ لودھی نے لوگوں کے لیے کچھ پراڈکٹس بھی تجویز کئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ میڈیکیٹڈ سن بلاک ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کے لیے کون سی دوسری مصنوعات استعمال کر رہے ہیں۔
یہاں وہ پروڈکٹس ہیں جو شائستہ لودھی نے لوگوں کو تجویز کئے ہیں۔