سورج مکھی کے بیج فائدے مند کیوں ہیں؟ ڈاکٹر شائستہ لودھی خوبصورت دکھنے کے لیے ان کا استعمال کس طرح کرتی ہیں جانیں

image

کچھ عرصہ قبل مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے کہاکہ خوبصورت لڑکیوں! ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے میں آپ کو تجویز کرتی ہوں سورج مکھی کے بیج۔۔۔اس میں شامل تیل آپ کی جلد کے لئے بہترین ہے اور یہ آپ کی بائیلوجیکل سائیکل کے لئے بھی بہترین ہے۔۔۔میں تو یہ اپنے ساتھ آفس میں رکھتی ہوں اور اسنیک کے طور پر کھاتی ہوں۔۔۔آپ لوگ کب کھائیں گی؟ ان کی اس پوسٹ کے بعد اکثر خواتین نے لکھا کہ انہوں نے بھی سورج مکھی کے بیج کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا شروع کردیا ہے۔۔۔

سورج مکھی کے بیج میں بی کمپلیکس وٹامن وافر مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ یہ فاسفورس، میگنیشیم، پروٹین اور وٹامن ای حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔۔۔اس میں زنک، کوپر اور کیروٹین بھی شامل ہوتا ہے ۔۔۔ ویسے تو اس میں چھپے فوائد آپ کو نا صرف حسن کی دولت سے مالا مال کرتے ہیں بلکہ آپ کے دماغ کی طاقت کو بھی بڑھاتے ہیں۔۔۔ساتھ ہی اس کا زیادہ استعمال آپ کے گردوں اور دل کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے اگر آپ اسے نمک کے ساتھ کھاتے ہیں۔۔۔امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق آپ روزانہ بیس سے تیس گرام سورج مکھی کے بیج کھا سکتے ہیں۔۔۔یہ فائبر کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں اور ایک اونس میں دو گرام فائبر ہوتا ہے۔۔۔یعنی اس سے پیٹ بھی بھرتا ہے اور جسم میں فائبر کی ضرورت بھی پوری ہوتی ہے۔۔۔

وہ افراد جنہیں قبض کی شکایت رہتی ہے اگر ان بیجوں کو سیریل یا دہی میں ملا کر کھائیں تو کافی افاقہ ہوگا۔۔۔اور پیٹ صاف کرنے والے بیجوں میں سے یہ ایک ہے۔۔۔ اس کے چند بیجوں میں ہی وٹامن ای کی اتنی مقدار شامل ہے جو آپ کے بالوں کو نا صرف گرنے سے روکے گی بلکہ بال لمبے اور گھنے بھی ہوجائیں گے۔۔۔

ان بیجوں کے ذریعے ٹائپ ٹو ذیابطیس کا علاج ممکن ہے ۔۔۔اس میں ایک ایسا کمپاؤنڈ موجود ہے جو خون کی نالیوں کو کھولتا ہے اور دل کا دورہ پڑنے کے چانسز کم ہوجاتے ہیں۔۔۔ساتھ ہی اس میں شامل وٹامن ای کولون کینسر کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔۔۔خواتین میں مینو پاس کے مشکل ترین دور میں ہونے والی گھبراہٹ اورتبدیلیوں کو کنٹرول کرتا ہے۔۔۔

جن لوگوں کا بی پی ہائی رہتا ہے وہ ایک خاص مقدار میں اگر اس کا استعمال کریں تو کافی افاقہ ہوگا۔۔۔․ وہ لوگ جو اس کے چھلکے اتارنا چاہتے ہیں تو ہاتھوں سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ اس کو گرائنڈ کریں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔۔۔چھلکے تھوڑی دیر بعد خود ہی اوپر تیرنے لگیں گے۔۔آپ ان کو چمچے سے نکالیں اور ان میں سے نکالے جانے والے گودے کو باآسانی کھائیں۔۔۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی کی جلد کو دیکھ کر یہ یقین ہوجاتا ہے کہ لازمی انہوں نے اس انوکھے بیج سے کافی فائدے اٹھائے ہیں اور اب جبکہ وہ کامیابی سے اپنا کلینک چلارہی ہیں تو ان کی بتائی ہوئی اس تجویز کو نا ماننا بے وقوفی ہوگی۔۔۔

You May Also Like :
مزید

Shaista Lodhi Ki Khoobsarti Ka Raaz

Shaista Lodhi Ki Khoobsarti Ka Raaz - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Shaista Lodhi Ki Khoobsarti Ka Raaz. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.