گرتے بالوں کو روکیں! جانیں سیکاکائی شیمپو گھر پر بنانے طریقہ جو بنائیں آپ کے بالوں کو صحت مند اور مضبوط

image

آج کل بالوں کا گرنا ہر ایک کے لئے عام مسئلہ بن چکا ہے جس سے تقریباً ہر دوسرا فرد پریشان نظر آتا ہے، بال گرنے کی ایک مخصوص عمر ہوتی ہے مگر آج کل خراب آب و ہوا اور پانی کی وجہ سے بالوں کا عمر سے قبل اور تیزی سے جھڑنا عام ہوتا جا رہا ہے اور یہ عمل موسم سرما کے آتے ہی مزید تیز ہو جاتا ہے۔

جِلد، ناخن اور بالوں کے ماہرینِ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اگر 60 بال گرتے ہیں تو یہ ایک قدرتی عمل اور عام بات ہے اور اگر بالوں کی گرنے کی تعداد 100 یا اس سے زائد تو پھر معاملہ پریشان کن ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بالوں کے گرنے سے روکنے کے لیے غذا کا صحت بخش ہونا بھی ضروری ہے، اگر خوراک اچھی ہو اور ساتھ میں چند آسان گھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کر لیا جائے تو بال مزید صحت مند ہو سکتے ہیں۔

گھر پر سیکا کائی کے پانی سے بال دھونے اور اس سے شیمپو بنانے کے چند آسان طریقے بتائیں گے جو درج ذیل ہیں۔

٭ سیکا کائی کا پانی :

1- سب سے پہلے تو خشک جڑی بوٹی سیکا کائی لیں اور اچھی طرح پیس کر پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں، پھر اس کے پیسٹ کو بالوں کے اندر جڑوں تک لگائیں، اس عمل کو ہفتے میں دو سے تین بار لازمی دہرائیں۔

خواتین اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق سیکا کائی کو پانی میں پکالیں، ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں اچھی طرح سے یہ پانی لگالیں اور آدھے پون گھنٹے کے بعد بعد بالوں کو دھو لیں۔

سیکا کائی کو پیس کر اس کا سفوف بنا کر رکھ لیں، نہانے سے آدھا گھنٹہ قبل دہی میں مکس کر کے بالوں میں یہ ماسک لگائیں اور 30 منٹ بعد دھو لیں۔

٭ سیکا کائی شیمپو بنانے کا طریقہ کار اور استعمال :

100 گرام ریٹھے کو آدھا گلاس پانی میں بھگو کر رات بھر رکھ دیں، صبح بلینڈ کر کے اس میں ایک سے دو چھوٹے چمچ سیکا کائی پاؤڈر شامل کر کے بلینڈ کرلیں، اب اسے پندرہ منٹ رکھا رہنے دیں اس کے بعد شیمپو کی طرح استعمال کر لیں۔

یہ شیمو بنانے کے لئے پانچ سو گرام سیکا کائی، ڈھائی سو گرام میتھی، ڈھائی سو گرام مونگ کی دال، ایک گڈھی تلسی کے پتے اور سو گرام ریٹھا ایک کپڑے یا کاغذ کے ٹکڑے پر بچھا دیں اور دو دن کے لیے دھوپ میں سکھانے کے لیے رکھ دیں۔

دو دن بعد جب یہ سب اجزا اچھی طرح سے سوکھ جائیں تو انہیں پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور ایک جار میں محفوظ کرلیں، جب بال دھونے ہوں تھوڑا پاؤڈر نکال پانی میں شامل کرلیں اور شیمپو کی طرح استعمال کریں، جس کے بعد آپ اپنے بالوں کو مضبوط اور گھنے پائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Shikakai Se Balon Ko Mazboot Banane Ka Tarika

Shikakai Se Balon Ko Mazboot Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Shikakai Se Balon Ko Mazboot Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.