رات کو سونے سے پہلے اپنی اسکن کو دھونا مت بھولیں۔۔ جلد کی دیکھ بھال کے چند آسان طریقے جو سونے سے پہلے کرنے ضروری ہیں

image

ہمارے یہاں اکثر خواتین دن بھر کام کرکے اتنا تھک جاتی ہیں کہ رات کو جیسے ہی بستر پر لیٹتی ہیں فوراً سو جاتی ہیں انکا گمان یہ ہوتا ہے کہ چہرہ تو صاف ہے، لیکن در حقیقت ایسا بلکل نہیں ہے کیونکہ دن بھر کی دھول، مٹی، کچن کا دھواں، ہاتھوں اور ڈوپٹے سے صاف کرنا یہ ساری وہ چیزیں ہیں جو آپ کے چہرے پر جاثیم چھوڑ دیتی ہیں اور اگر آپ رات کو ایسے ہی سو جائیں تو آپکا چہرہ خراب کرتی ہیں۔

اسلیئے اپنے کی چہرے کیحفاظت کرنے کیلیئے آپ کو کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس میں سب سے اہم رات کی اسکن کئیر روٹین ہے۔

رات کو سونے سے پہلے:

۔ اپنے چہرے کو ایسے فیس واش سے دھوئیں جس میں سیلیسیلک ایسڈ ہو۔ یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ کی جلد ہموار، مہاسوں اور داغوں سے پاک رہے

۔ ہلکا اسکرب استعمال کریں ہفتے میں دو دن

۔ خشک جلد کیلیئے منہ دھونے کے بعد موئسچرائزنگ کلینزنگ مِلک لگائیں

۔ ہموار جلد کے لیے ٹونر کا استعمال کریں سونے سے پہلے

۔ ہائیڈریٹنگ موئسچرائزر استعمال کریں

۔ اگر آپ نے چہرے پر کسی بھی قسم کا میک اپ لگایا ہوا ہے تو سونے سے پہلے اسے مکمل طور پر صاف کرنا یقینی بنائیں۔

۔ کاسمیٹکس کو رات میں چہرے پر چھوڑنے سے آپ کے اسکن پورز جو اگر کھلے ہوئے ہیں تو اس میں زیادہ مقدار میں تیل جمع ہوجائے گا، جو بعد میں ایکنی کا سبب بنتے ہیں۔

۔ اپنی جلد کی دیکھ بھال کیلیئے ہفتے میں ایک بار رات کو اسٹیم لیں، اور اس سے نکلنے والی ھاپ کو اپنے چہرے میں اچھی طرح جذب ہونے دیں تا کہ وہ آپ کے کھلے ہوئے پورز میں داخل ہو کر وہاں موجود دھول مٹی اور چکنائی کو اندر سے صاف کرے، اسی طرح یہ آپ کے چہرے میں خون کے پھیلاؤ کو مضبوط کرے گا جس سے آپ کی جلد میں چمک پیدا ہوگی۔

۔ آپ کی جلد کو پانی سے زیادہ کوئی چیز فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ پانی آپ کی جلد کو نمی بخشنے اور صحت مند نظر آنے میں مدد کرتا ہے، سونے سے پہلے ایک گلاس پانی پینے سے آپ کو رات بھر ہائیڈریٹ رہنے میں مدد ملتی ہے

یاد رکھیں!

جو خواتین وقت نہ ملنے کا بہانہ کرتی ہیں، اگر وہ جوانی میں اپنی جلد کی مناسب دیکھ بھال نہیں کریں گی تو بعد میں انھیں پچھتانا پڑے گا کیونکہ اپنے چہرے کو نہ دھونا قبل از وقت بڑھاپے اور جھریوں کی نشوونما کا باعث بن سکتا ہے اسکے علاوہ آپکا چہرہ اپنی نمی اور چمک بھی کھو دیتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Skin Care Tips For Night

Skin Care Tips For Night - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Skin Care Tips For Night. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.