ہیئر کلر لگاتے ہوئے اگر ماتھے، گردن یا کان کے اطراف لگ جائے تو یہ طریقہ استعمال کریں اور جلد سے رنگ صاف کریں

image

بال سفید ہوں یا نہ ہوں خواتین اپنے بالوں میں مختلف رنگ کرتی نظر آتی ہیں۔ اب تو نوجوان بچیاں بھی بالوں میں سٹائل کے طور پر ایک ایک زُلف ڈائی کرتی ہیں تاکہ ان کے بال حسین نظر آئیں۔ جہاں سب بالوں کو رنگین بناتی ہیں ، مختلف رنگ کرتی ہیں وہیں ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہیئر کلر ماتھے پر آ جاتا ہے، پھر وہ بُرا لگنے لگتا ہے اور اسی سے سامنے والوں کو پتہ چلتا ہے کہ بالوں میں رنگ کیا گیا ہے۔ اب اس صورتحال میں کیا کریں کہ ماتھے اور کانوں کے اطراف ہیئر کلر نہ لگے۔

اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو جانیئے اس کو صاف کرنے کے چند آسان طریقے وہ بھی اتنے آسان کہ نہ پیسے خرچ ہوں گے اور نہ ہی آپکا ماتھا بُرا لگے گا۔

ٹپس:

٭ بالوں میں ہیئر کلر لگاتے وقت چہرے پر کوئی بھی آئل لگالیں، یا کوئی موائسچرائزر لوشن لگالیں۔ اس سے ہیئر کلر آپ کی سکن پر نہیں آئے گا۔

٭ اگر ماتھے اور کانوں کے اطراف کلر آ جائے تو ایک ٹماٹر کے دو ٹکڑے کرلیں، ایک ٹکڑے کو درمیان سے چہرے پر اور ماتھے پر 5 سے 10 منٹ کے لئے رگڑیں۔ اس سے ہیئر کلر کا رنگ کچا پڑ جائے گا اور ماتھا صاف ہو جائے گا۔

٭ جوں ہی آپ ہیئر کلر لگائیں، اس کے فوری بعد ماتھے پر یا گردن میں جہاں پر بھی رنگ لگ جائے اس جگہ ٹوتھ پیسٹ لگالیں۔ آپ دیکھیں گی کہ کچھ دیر بعد رنگ ہلکا ہو جائے گا اور جلد پر نشان بھی نظر نہیں آئے گا۔

You May Also Like :
مزید

Skin Per Lagne Wala Hair Color Saaf Karne Ka Tarika

Skin Per Lagne Wala Hair Color Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Skin Per Lagne Wala Hair Color Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.