گرمیوں میں چہرہ جلد مرجھا جاتا ہے جس کی ایک وجہ سورج کی تپش اور دوسری بار بار پسینہ پونچنا ہے، اس سے چہرے کی رونق ماند پڑنے لگتی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم اپنی اسکن کا خیال رکھیں، اور بہت زیادہ کیمیکل والی کریموں سے پرہیز کریں۔
تو آئیے آج ہم آپ کے ساتھ شئیر کرتے ہیں گھر کی چند معمولی اجزاء سے اسکن پالش بنانے کا طریقہ، جو آپکی جلد کو تر و تازہ کرنے ساتھ ساتھ اسے صاف کر کے رنگ کو بھی نکھارے۔
اسکن پالش بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے 2 چمچ تخم ملنگا کو تھوڑے سے کچھے دودھ میں ڈال کر 15 منٹ کیلیئے بھگو دیں
۔ 15 منٹ بعد اسے ایک مکسر بلینڈر میں ڈال کر اس میں 2 ٹکڑے آلو اور 2 ٹکڑے چکندر کے شامل کر کے اچھے سے بلینڈ کریں اور پیسٹ بنالیں
۔ اسکن پالش تیار ہے، اب اسے چہرے پر 15 منٹ لگانے کے بعد ہلکے ہاتھ سے اتاریں پھر مساج کریں، اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں
۔ اس سے چہرے کے داغ دھبے دور ہونگے، آنکھوں کے نیچے ہونے والے ہلکے کم ہونگے اور مرجھائی جلد بلکل کِھل اٹھے گی