لیموں فیشل کا آسان طریقہ جانیں جو گھر بیٹھے بنائے بے جان جلد کو خوبصورت اور جھریوں کا خاتمہ

image

کھٹے میٹھے لیموں میں ایسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کی صفائی اور اس کے نکھار میں مدد دیتا ہے۔ لیموں کا رس ویسے بھی ہماری صحت اور جلد کے لئے بہت ضروری ہے اور اس کا فیشل ہماری جلد پر بلیچ سے بھی زیادہ اچھے رزلٹ دیتا ہے اور اگر اس سے فیشل کریں تو جلد پر سب سے زیادہ بہترین نکھار پیدا ہو جاتا ہے۔ آپ بھی جانیئے کہ کیسے لیموں کا فیشل کریں اور جلد کو سب سے حسین بنائیں:

ٹپ:

٭ دو لیموؤں کا رس نکالیں۔

٭ ایک انچ کے پھٹکری کے ٹکڑے کو اس لیموں کے رس میں آدھا گھنٹہ بھگو دیں۔

٭ اس کے بعد آپ ایک چمچ چینی اس رس میں شامل کریں اور اچھی طرح چمچ کی مدد دے پھینٹ لیں۔

٭ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ تک مستقل مساج کرتی رہیں۔

٭ اس کے بعد روئی کو گلاب کے عرق اور گلیسرین میں ڈبوئیں اور چہرے کو صاف کرلیں۔

٭ اس کے بعد ایک چمچ دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر مسککریں اور چہرے پر لگائیں۔

٭ پھر سادے پانی سے منہ دھو لیں۔

٭ لیجیئے ہوگیا آپ کا بہترین سا لیموں فیشل جو سستا بھی ہے اور فائدہ مند بھی ہے۔

اس کا فائدہ کیوں؟

لیموں میں وٹامن اے، وٹامن سی کے علاوہ فاسفورس، کیلشیم، پوٹاشیم اور سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے اور پھٹکری میں الکائن 3 سمیت دیگر کثافتیں پائی جاتی ہیں جو کہ جلد کو صاف کرنے کے ساتھ خوبصورت بنانے کا کام کرتی ہیں۔

اس فیشل سے کیا فائدہ:

اس فیشل سے جلد کے کھلے مساموں کی صفائی بھی ہو جائے گی اور ڈیڈ اسکن سیلز بھی ختم ہو جائیں گے، رنگ چمک جائے گا اور جھریوں کا خاتمہ بھی سستے پیسوں میں آسانی سے ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Skin Whitening Facial Ka Tariqa

Skin Whitening Facial Ka Tariqa - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Skin Whitening Facial Ka Tariqa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.