کہنیاں، ٹخنے،گردن ،چہرے کے سیاہ داغ دھبے منٹوں میں دور کریں اور پائیں چمکتی دمکتی صاف شفاف جلد، ڈاکٹر بلقیس نے بتادیا اس کا آسان ترین علاج

image
اکثر لوگوں کو آپ نے دیکھا ہوگا کہ ان کا رنگ اچھا خاصا صاف ہوتا ہے لیکن ان کی گردن،ان کے ٹخنے ان کی کہنیاں ،ان کی انگلیوں کی اوپر کی پوریں کالی ہوتی ہیں ،جو دیکھنے میں اچھی نہیں لگتیں، کتنا ہی صابن سے دھو لیں وہ صاف نہیں ہوتے۔ ایسے میں ڈاکٹر بلقیس نے بتایا اس کا بہت آسان اور جھٹ پٹ حل، جو کہ ہر کوئی گھر میں کر کے پارلر کے پیسے بچا سکتا ہے۔ اس کو چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے بھی آزمایا جا سکتا ہے۔

سفید چینی 1 ٹیبل اسپون

خشک دودھ (ٹی وائٹنر) 1 ٹیبل اسپون بھر کے

ہومیوپیتھک مدر ٹنکچر کیلنڈولا 10 قطرے

عرق گلاب 1 چمچ

ان تمام چیزوں کو ملا کر یک جان کر لیں، یہ کریم تیار ہے۔ اس کو اپنے چہرے پر لگائیں،یا ہاتھ پیروں پر لگائیں یہ آپ کی ضرورت کے مطابق ہونا چاہیے۔ اسے بس 5 منٹ لگائیں پھر صاف ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ صاف شفاف جلد آپ کی منتظر ہے۔اسے دھونے کے بعد اگر آپ محسوس کریں کہ جلد خشک لگ رہی ہے تو ہلکا سا کوئی موئسچرائزر لگا لیں۔ ایک بات کا خیال رکھیں کہ اس کریم کو لگا نے کے بعد آپ فوری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں۔۔بلکہ بہتر ہے کہ رات میں لگائیں۔ تاکہ رات بھر جلد کو آرام مل جائے ۔ تو یہ زیادہ اثر دکھائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Skin Whitening Polish

Skin Whitening Polish - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Skin Whitening Polish. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.